وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے نو تشکیل شدہ نیشنل بک پروموشن کونسل کی میٹنگ کی


مواد کو ہندوستانی اقدار، اخلاقیات کی عکاسی کرنی چاہئے اور ہندوستانی ثقافت کی جڑوں میں پیوست ہونا چاہیے - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 12 DEC 2023 8:04PM by PIB Delhi

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے، مرکزی وزیر تعلیم، جناب دھرمیندر پردھان نے آج نو تشکیل شدہ نیشنل بک پروموشن کونسل کی میٹنگ کی۔ اس کا مقصد ماہرین کی مشاورتی کمیٹی کی طرف سے تیار کردہ نیشنل بک پروموشن پالیسی کے مسودے کا جائزہ لینا تھا۔

میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے اسکولی بچوں میں پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس باہمی کردار پر روشنی ڈالی جو اساتذہ، والدین اور ادارے اس عادت کو فروغ دینے میں ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ذکر کیا کہ قارئین کا عصری رجحان کتابوں کے استعمال کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کی طرف جھکاؤ رکھتا ہے۔ لہذا، انہوں نے مجوزہ پالیسی میں ڈیجیٹل مواد بشمول آڈیو ویژول عناصر کو زیادہ نمایاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایسے مواد کی اشاعت کی اہمیت پر بھی زور دیا جو ہندوستانی اقدار، اخلاقیات کی عکاسی کرتا ہو اور ہندوستانی ثقافت کی جڑوں میں پیوست ہو۔

وزیر موصوف نے پالیسی کے مسودے کی دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈروں اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رائے اکٹھی کرنے کے لیے اسے عام کرنے کی ہدایت کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2290


(Release ID: 1985657) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi