امور داخلہ کی وزارت
آفات کے بندوبست سے متعلق پالیسی
Posted On:
12 DEC 2023 4:05PM by PIB Delhi
امورداخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہآفات کے بندوبست سے متعلق قومی پالیسی کا ایک مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں کی ضروریات کے لیے دیکھ بھا ل کے نقطہ نظر سے مؤثر کارروائی اور راحت کو یقینی بنانا ہے۔آفات کے بندوبست سے متعلق قومی پالیسی نے بہت سے مقامات پر کمزور گروپوں کے مسائل کو حل کیا ہے، جن میں تمہید، نقطہ نظر اور مقاصد، ردعمل اور تعمیر نو اور بحالی شامل ہیں۔ مزید برآں آفات کے قومی بندوبست کے منصوبے (این ڈی ایم پی 2019)نے صنف کی بنیاد پر بچوں، کمزور اور پسماندہ طبقوں اور معذور افراد کے لیے زیادہ خطرات کے حامل گروپوں سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا ہے۔ خاص طور پر معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے معذوری سمیت آفات کے خطرے میں کمی ( ڈی آر آر)سے متعلق ایک قومی رہنما خطوط بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پچھلے پانچ سالوں میں حکومت ہند نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او)، کثیر سیکٹورل تکنیکی او رمعاشی تعاون کے لیے خلیج بنگال پہل(بمس ٹیک) اور انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (آئی او آر اے) جیسی کثیر علاقائی تنظیموں کی نگرانی میں فعال شرکت کے ذریعے آفات کے خطرے کے انتظام پر مختلف علاقائی تعاون کو آگے بڑھایا ہے۔ ان تنظیموں کے ذریعے حکومت نے مشترکہ مشقیں کی ہیں اور ساتھ ہی آفات کے بندوبست کے سلسلے میں اچھے طریقے مشترک کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔
************
ش ح۔ح ا۔ن ع
U. No.2251
(Release ID: 1985461)