مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوانچہ فروشوں کے تحفظ سے متعلق قائمہ کمیٹی کی سفارشات

Posted On: 11 DEC 2023 3:47PM by PIB Delhi

شہری خوانچہ فروشوں (ایس وی ایس) کے حقوق کے تحفظ کےلئے اور خوانچہ فروشوں کی سرگرمیوں کو منضبط کرنے کی خاطر حکومت نے خوانچہ فروشوں سے متعلق (روزگار کا تحفظ اور ریگولیشن) ایکٹ 2014 لاگو کیا، جس پر متعلقہ ریاستیں ؍ یوٹی سرکاریں خوانچہ فروشوں  کے لئے اس ایکٹ کی دفعات کے مطابق ضابطے اسکیم ، ذیلی قوانین اور منصوبے بنا کر عمل درآمد کرتی ہیں۔ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اس وزارت نے اس قانون کی مختلف دفعات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ریاستوں ؍ یوٹی کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مذکورہ قانون کے تحت ریاستی؍ شہری بلدیات ایک سروے کر کے ہر پانچ برس میں کم از کم ایک مرتبہ خوانچہ فروشوں کی شناخت  کریں۔ دوسروے کے درمیان وقت میں اگر کوئی شخص خوانچہ لگانا چاہتا ہے، تو یو ایل جی کی ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی سرٹیفکیٹ آف وینڈنگ جاری کر سکتی ہے۔

پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت وزارت نے پی ایم سواندھی مستفیدین اور ان کے کنبوں کی سماجی و اقتصادی تفصیلات اکٹھا کر نے کا پروگرام شروع  کیا ہے۔ یہ کام سواندھی سے سمردھی تک ذیلی حصے کے تحت کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مجاز خوانچہ فروشوں کو مرکزی حکومت کی بہبودی اسکیموں  سے جوڑنا ہے، جس میں دیگر کے علاوہ پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پی ایم سورکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن یوجنا، جننی سورکشا یوجنا اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا شامل ہیں۔

دین دیال انتیودیا یوجنا، قومی شہری روزگار مشن ( ڈی اے وائی- این یو ایل ایم) کے حصے کے طور پر شہری خوانچہ فروشوں کو متعلقہ ریاست اور یوٹی مدد دے رہی ہیں۔ اس حصے کے تحت خوانچہ فروشوں کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لانے کی خاطر اور انہیں خطروں اور غیر یقینی سے تحفظ دینے کے لئے خوانچہ فروشوں کی رضامندی سے انہیں حکومت ہند کی انشورنس اسکیموں یا کسی ریاستی بیمہ اسکیم کے تحت لایا جاتا ہے۔

یہ اطلاع ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 2200


(Release ID: 1985239)
Read this release in: English , Hindi