مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ
Posted On:
11 DEC 2023 3:47PM by PIB Delhi
سرکار نے ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں میں شہری بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے ترجیحی شعبے کے قرضے کی کمی کے استعمال کے ذریعے ایک شہری شہری بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ (یو آئی ڈی ایف) قائم کیا ہے۔ یو آئی ڈی ایف کا مقصد عوامی/ریاستی ایجنسیوں، میونسپل کارپوریشنوں اور شہری مقامی اکائیوں کے توسط سے کیے گئے شہری بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کاموں کے لیے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو پورا کرنا ہے، جس سے مالی اعانت کا ایک مستحکم اور متوقع ذریعہ فراہم کیا جاسکے۔ فنڈ کا انتظام نیشنل ہاؤسنگ بینک کے ذریعے کیا جائے گا۔
یو آئی ڈی ایف کے تحت قرض حاصل کرنے کے لیے اہل سرگرمیوں کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے مشنوں اور پروگراموں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ، جن میں بنیادی سیوریج اور ٹھوس کچرہ انتظام ، ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی، نالوں/ برساتی پانی کی نالیوں تعمیر اوراصلاحی جیس بنیادی خدمات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔اس میں ایک پروجیکٹ کا کم از کم ہجم 5 کروڑ روپے (شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے لیے 1 کروڑ روپے) ہے اور زیادہ سے زیادہ ہجم 100 کروڑ روپے ہے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں ریاستی وزیر جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No.2213
(ش ح – ج ق - ر ا)
(Release ID: 1985236)
Visitor Counter : 92