جل شکتی وزارت
پینے کے محفوظ پانی تک رسائی میں اضافہ کرنا
Posted On:
11 DEC 2023 6:24PM by PIB Delhi
حکومت ہند ملک کے تمام دیہی گھرانوں کو مناسب مقدار میں، مقررہ معیار کی اور مستقل اور طویل مدتی بنیادوں پر محفوظ اور پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے، حکومت ہند نے اگست 2019 میں ریاستوں کے ساتھ شراکت میں لاگو کیے جانے والے جل جیون مشن (جے جے ایم) کا آغاز کیا تھا۔ پینے کا پانی ایک ریاستی موضوع ہے، اور اس لیے منصوبہ بندی، منظوری، عمل درآمد، آپریشن، اور پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی دیکھ بھال، ریاست/ مرکز زیر انتظام حکومتوں کے پاس ہے۔ حکومت ہند ریاستوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرکے مدد کرتی ہے۔
دیہی گھرانوں تک نل کے پانی تک رسائی کو بڑھانے کی سمت میں جل جیون مشن کے آغاز کے بعد سے ملک میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اگست 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز کے وقت، صرف 3.23 کروڑ (16.8 فیصد) دیہی گھرانوں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 07.12.2023 کو اطلاع دی گئی ہے، تقریباً 10.53 کروڑ اضافی دیہی گھرانوں کو جے جے ایم کے تحت نلکے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 07.12.2023 تک، ملک کے 19.24 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے، تقریباً 13.76 کروڑ (71.51 فیصد) خاندانوں کے گھروں میں نلکے کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔
پینے کے صاف پانی کی فراہمی جے جے ایم کے تحت اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اس کے مطابق، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو فنڈ مختص کرتے وقت، کیمیائی آلودگیوں سے متاثر بستیوں میں رہنے والی آبادی کو 10 فیصد اہمیت دی جاتی ہے۔ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کے معیار کے مسائل کا سامنا کرنے والے دیہاتوں کے لیے متبادل محفوظ پانی کے ذرائع پر مبنی پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی کریں اور ان پر عمل درآمد کریں۔
جہاں کہیں بھی ایسی بستیوں میں محفوظ پانی کے ذریعہ پر مبنی پائپ سے پانی کی فراہمی کی اسکیم کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور شروع کرنے میں وقت لگ سکتا ہے، خالصتاً ایک عبوری اقدام کے طور پر، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو خاص طور پر آرسینک اور فلورائیڈ سے متاثرہ رہائشی علاقوں میں ہر گھر کو پینے اور کھانا پکانے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمیونٹی واٹر پیوریفیکیشن پلانٹس (سی ڈبلیو پی پی) لگانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کا مینڈیٹ ملک کے دیہی علاقوں ک و پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی فراہم کرنا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے پینے کے پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ سے کیسز یا اموات کی تعداد سے متعلق کوئی ڈیٹا برقرار نہیں رکھا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) اور ریاستی حکومتیں ملک میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس پروگرام (آئی ڈی ایس پی) کے ذریعے 33 سے زیادہ وبائی امراض کے لیے بیماریوں کی نگرانی کرتی ہیں، جن میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ بیماری کے اعداد و شمار کے تجزیہ کی بنیاد پر فیڈ بیک کا متعلقہ ریاستوں اور اضلاع کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے تاکہ ان علاقوں میں مزید ضروری اقدامات کیے جا سکیں جہاں پانی سے پیدا ہونے والی بیماری کی اطلاع ہے۔ نگرانی کا طریقہ کار ابتدائی بڑھتے ہوئے مرحلے میں وبا کا پتہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ وبا کی تحقیقات کی جاتی ہے، اور محکمہ صحت کی جانب سے بیماری کے مزید پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور روکنے کے لیے بروقت مناسب اقدامات کیے جاتے ہیں۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2216
(Release ID: 1985213)
Visitor Counter : 85