سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر، کل ایک کروڑواں منفرد معذوری شناختی کارڈ (یو ڈی آئی ڈی)پیش کریں گے


وزیرموصوف مقامی طور پر تیار کردہ آئی کیو ٹیسٹنگ ٹول کو قوم کے نام وقف کریں گے

Posted On: 10 DEC 2023 1:26PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر(ایچ ایم ایس جےای) کل کانفرنس ہال 1، ڈی اے آئی سی، نئی دہلی میں 7پی ڈبلیو ڈی ایس کو منفرد معذوریآئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ پیش کریں گے، جو ہندوستانی آئی کیو ٹیسٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف ونشیکا نند کشور مانے نام کی 2 سالہ لڑکی کو ایک کروڑواں یو ڈی آئی ڈی بھی حوالے کریں گے، جو یو ڈی آئی پروجیکٹ کے دور رس اثرات کا ثبوت ہے۔ افتتاحی یو ڈی آئی ڈی، 27 جنوری 2017 کومدھیہ پردیش کے دتیا میں تیار کی گئی تھی۔

مقامی آئی کیو ٹیسٹنگ ٹول، خصوصی صلاحیت کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے (این آئی ای پی آئی ڈی) نے تیار کیا ہے اور اس کی توثیق صحت  خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایچ ایس)، حکومت ہند نے کی ہے۔ یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا ویژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ وزیر موصوف یہ ٹول قوم کے نام وقف کریں گے جو معذور افراد کی علمی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے خود انحصاری اور شمولیت کی طرف ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق، ہندوستان میں 2.68 کروڑ معذور افراد(پی ڈبلیو ڈی ایس) ہیں، جنہیں عام طور پر دیویانگجن کہا جاتا ہے۔ 2017 میں،حکومت ہند کے معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، نے منفرد معذوریآئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ پروجیکٹ شروع کیا تھا، جس کا مقصد دیویانگجنوںکو ایک منفرد شناخت فراہم کرنا اورجامع فلاحی منصوبہ بندی کے لیے ایک جامع ڈیٹا بیس بنانا ہے۔

*****

U.No.2143

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1984698) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi