ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
کواڈ کلائمیٹ ورکنگ گروپ (کیو سی ڈبلیو جی) پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی سے متعلق جی 20 کے اعلیٰ سطحی اصول 7 پر مبنی مقامی آب و ہوا کی کارروائی پر ضمنی تقریب
Posted On:
09 DEC 2023 2:44PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے کواڈ کلائمیٹ ورکنگ گروپ (کیو سی ڈبلیو جی) کے کلائمیٹ ایمبیشن پیلر تحت دبئی میں یو این ایف سی سی سی کوپ 28 کے موقع پر انڈیا پویلین میں "لوکلائزنگ کلائمیٹ ایکشن" پر ایک ضمنی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب پائیدار طرز زندگی کی حمایت میں مقامی برادریوں ، مقامی اور علاقائی حکومتوں کے کردار کو پہچاننے اور بڑھانے پر مرکوز تھی۔
تقریب کے دوران، دو نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں افراد، مقامی برادریوں ، مقامی اور علاقائی حکومتوں کے کردار اور قومی حکومتوں کی طرف سے مقامی آب و ہوا کی کارروائی کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ افتتاحی کلمات حکومت ہند کی وزارت برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی میں ایڈیشنل سکریٹری، جناب نریش پال گنگوار نے پیش کیے ۔
پہلی نشست نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زیادہ لچک اور موافقت حاصل کرنے کے لیے ماحولیاتی ایکشن پلان کی تیاری اور نفاذ میں کمیونٹی کو شامل کرنے پر غور کیا۔ اس نشست میں زمینی سطح پر پائیداری کے طریقوں، چیلنجوں سے نمٹنے اور حل کی حمایت اور پالیسی سازی میں کمیونٹی کی شرکت کے لیے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے ، خاص طور پر جامع منصوبہ بندی کے عمل کو قائم کرنے میں مقامی اور علاقائی حکومتوں کی مدد کے ذریعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پینل کی نمائندگی تمام کواڈ ممالک کی طرف سے ذاتی طور پر حکومت تمل ناڈو کی ایڈیشنل چیف سکریٹری ،محترمہ سپریہ ساہو، آئی این او یو ای ، حکومت جاپان کے ڈائریکٹر ، مسٹر یوسو ، آسٹریلیا کی ڈائریکٹر، محترمہ ایلا ڈیوسن، اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر، سیکرامنٹو میونسپل یوٹیلیٹی ڈسٹرکٹ، ریاستہائے متحدہ امریکہ مسٹر پال لاؤ نے کی۔
دوسری نشست میں مقامی ماہرین کی صلاحیت کو بڑھانے اور فیصلہ سازی کو مطلع کرنے کے لیے اختراعی طریقوں کو آسان بنانے کے لیے موسمیاتی منصوبہ بندی کے لیے مقامی پالیسی ٹول کی ترقی اور فروغ میں قومی حکومتوں کے کردار پر غور کیا گیا۔ اس نشست میں اقتصادی اقدامات اور اختراعات کے ذریعہ آب و ہوا کی کارروائی کو ہدف بنانے پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ موسمیاتی مالیات کے بہاؤ کو بڑھایا جا سکے اور موسمیاتی تبدیلی کی لچک، موافقت اور تخفیف کو بہتر بنایا جا سکے۔ محترمہ راج شری رے، اقتصادی مشیر، وزارت ماحولیات، حکومت ہند، مسٹر شونسوک کوڈو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، حکومت جاپان، محترمہ ایلا ڈیوسن، ڈائرکٹر، حکومت آسٹریلیا اور مسٹر تھامس ڈیباس، نائب خصوصی نمائندے برائے عالمی شراکت داری نشست کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکہ موجود تھے۔ دونوں نشستوں کی نظامت جناب آشیش چترویدی، سربراہ - ایکشن فار کلائمیٹ اینڈ انوائرمنٹ، یو این ڈی پی انڈیا نے کی۔
تقریب کے دوران، پیرس میں کوپ-21 سے متحدہ عرب امارات میں کوپ-28 تک ہندوستان کے موسمیاتی عمل کے سفر پر ایک اشاعت بھی جاری کی گئی۔ اس اشاعت میں پیرس معاہدے کے بعد ایک دہائی میں ملک کی تیز رفتار پیش رفت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کے لیے ہندوستان کی ثابت قدمی کو بحال کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
3018
(Release ID: 1984450)
Visitor Counter : 107