خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت 10 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ سے شروع کی گئی ’’پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم‘‘ ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو مدد فراہم کرتی ہے

Posted On: 08 DEC 2023 4:13PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت ابھیان کے ایک حصہ کے طور پر، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے مرکزی طور پر امداد یافتہ گئی ’’پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم‘‘ کو نافذ کر رہی ہے۔ یہ اسکیم 21-2020 سے 25-2024  تک پانچ سال کی مدت کے لیے چل رہی ہے جس کی لاگت 10 ہزار کروڑ روپے ہے اور اس کے ذریعے 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کو مدد فراہم کی جار ہی ہے۔

فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے، پی ایم ایف ایم ای اسکیم بنیادی طور پر ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) طریقہ کار اپناتی ہے تاکہ ان پٹ کی خریداری، مشترکہ خدمات حاصل کرنے اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لحاظ سے پیمانے کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ ویلیو چین تیار کرنے اور سپورٹ انفراسٹرکچر کی صف بندی کے لیے فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، اسکیم کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے جزو کے تحت، ایف پی او (فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز) / سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچجی) / کوآپریٹیو یا او ڈی او پی پر مبنی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کو کنزیومر ریٹیل سیلز، گودام اور اسٹوریج کے کرایے، مارکیٹنگ اور پروموشن کے لیے معیاری کاری، پیکیجنگ میٹریل، کوالٹی کنٹرول اور فوڈ سیفٹی کی پابندی کی خاطر مارکیٹ اسٹڈی اور پروڈکٹ کے لیے سپورٹ فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی والے جزو کے تحت، آج تک 62282 قرضوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں 61796 انفرادی استفادہ کنندگان، 34 فارمرز پروڈیوسرز آرگنائزیشنز (ایف پی او)، 433 سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) اور 19 پروڈیوسر کوآپریٹو سوسائٹیز شامل ہیں۔ منظور شدہ قرض کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-I

پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت آج تک منظور کیے گئے قرض کی ریاست وار تفصیلات

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

انفرادی استفادہ کنندگان

فارمر پروڈیوسر کمپنیاں (ایف پی سی/ایف پی او)

سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی)

کوآپریٹو سوسائٹیز

منظور کیے گئے قرضوں کی کل تعداد

1

انڈمان و نکوبار جزائر

16

 

 

 

16

2

آندھرا پردیش

4398

 

 

 

4398

3

اروناچل پردیش

33

 

6

 

39

4

آسام

1016

 

 

 

1016

5

بہار

8876

2

176

3

9057

6

چنڈی گڑھ

5

 

 

 

5

7

چھتیس گڑھ

445

 

1

 

446

8

دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو

5

 

 

 

5

9

دہلی

165

 

 

 

165

10

گوا

57

 

 

1

58

11

گجرات

258

 

 

1

259

12

ہریانہ

727

 

 

 

727

13

ہماچل پردیش

1252

 

 

 

1252

14

جموں و کشمیر

471

 

 

 

471

15

جھارکھنڈ

996

1

2

 

999

16

کرناٹک

3130

7

11

2

3150

17

کیرالہ

1969

3

11

1

1984

18

لداخ

52

 

1

 

53

19

مدھیہ پردیش

3012

4

2

1

3019

20

مہاراشٹر

10709

4

93

 

10806

21

منی پور

250

 

 

 

250

22

میگھالیہ

50

 

 

 

50

23

میزورم

15

 

 

 

15

24

ناگالینڈ

108

 

 

 

108

25

اوڈیشہ

924

3

116

 

1043

26

پڈوچیری

95

 

1

 

96

27

پنجاب

1801

 

1

 

1802

28

راجستھان

443

1

3

 

447

29

سکم

42

 

3

 

45

30

تمل ناڈو

8720

7

6

9

8742

31

تلنگانہ

5136

 

 

 

5136

32

تریپورہ

90

 

 

 

90

33

اتر پردیش

6029

2

 

1

6032

34

اتراکھنڈ

501

 

 

 

501

 

کل میزان

61796

34

433

19

62282

 

 

 

یہ معلومات فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – م ص

U: 2075



(Release ID: 1984234) Visitor Counter : 75


Read this release in: English