امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے 13 مخصوص ڈارک پیٹرن کی فہرست دیتے ہوئے ڈارک پیٹرن کی روک تھام اور ریگولیشن کے لیے رہ نما خطوط 2023 جاری کیے

Posted On: 08 DEC 2023 3:55PM by PIB Delhi

ڈارک پیٹرن وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ڈیزائن اور انتخاب کے آرکیٹیکچر کا استعمال کرکے صارفین کو دھوکہ دینے ، مجبور کرنے ، یا ان کے ذریعے ایسے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے جو ان کے حق میں نہیں ہوتے۔ ڈارک پیٹرن میں جوڑ توڑ کے بہت سے طریقے رائج ہیں جیسے ڈرپ پرائسنگ ، چھپے ہوئے اشتہارات ، بیٹ اینڈ سوئچ، جھوٹی عجلت وغیرہ۔

اس طرح کے طریقہ کار کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے تحت بیان کردہ ’’غیر منصفانہ تجارتی طریقوں‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں۔ سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 18 کی دفعہ 2019 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 30 نومبر 2023کو ڈارک پیٹرن کی روک تھام اور ریگولیشن کے لیے رہنما خطوط 2023 جاری کیے ہیں۔

صارفین کو ای کامرس میں غیر منصفانہ تجارتی طریقوں سے بچانے کے لیے ، صارفین کے امور کے محکمہ نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ ، 2020 کی دفعات کے تحت کنزیومر پروٹیکشن (ای کامرس) ضوابط، 2019 کو بھی نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ای کامرس اداروں کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کرتے ہیں اور مارکیٹ اور انوینٹری ای کامرس اداروں کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہیں ، جس میں صارفین کی شکایات کے ازالے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

سی سی پی اے نے گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط 9 جون  2022کو جاری کیے ہیں۔ یہ رہنما خطوط دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ فراہم کرتے ہیں: (الف) کسی اشتہار کے غیر گمراہ کن اور درست ہونے کی شرائط؛ (ب) غلط اشتہارات اور مفت دعووں کے اشتہارات کے سلسلے میں کچھ شرائط؛ اور (ج) کارخانہ دار، سروس فراہم کنندہ، ایڈورٹائزر اور ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے فرائض۔

بھاتی معیاربندی کے بیورو (بی آئی ایس) نے ای کامرس میں جعلی اور گمراہ کن جائزوں سے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے 23.11.2022 کو ’آن لائن صارفین ریویوز- ان کے حصول، تعدیل اور اشاعت کے لیے اصول اور تقاضے‘پر فریم ورک نوٹیفائی کیا ہے۔ معیارات رضاکارانہ ہیں اور ہر آن لائن پلیٹ فارم پر لاگو ہوتے ہیں جو صارفین کے ریویوشائع کرتے ہیں۔ معیار کے رہنما اصول دیانتداری، درستگی، رازداری، سلامتی، شفافیت، رسائی اور جوابدہی ہیں۔

یہ جانکاری صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 2086



(Release ID: 1984215) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi