وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ویر ناری نے  این سی سی   کے ملک گیر میگا سائیکلوتھون کوہری  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


تمام گرل کیڈٹس نے  اس مہم میں حصہ لیا

Posted On: 08 DEC 2023 5:32PM by PIB Delhi

شوریہ چکر حاصل کرنے والے آنجہانی لیفٹیننٹ کرنل آنند کی بیوی ویر ناری پرینکا نائر نے  8 دسمبر 2023 کو کنیا کماری سے ایک میگا نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی ) سائیکلوتھون کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ این سی سی کے 75ویں  یوم قیام  کے موقع پر پورے ملک کو کور کرنے والی  تمام گرل کیڈٹس سائکلوتھون کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

سائکلوتھون نے دو الگ الگ محوروں پر آغاز کیا ہے ، ایک مغربی ساحل کے ساتھ کنیا کماری سے، اور دوسرا، بعد میں مشرقی محور کے ساتھ گوہاٹی سے، دونوں کا اختتام نئی دہلی میں ہوگا۔ غیر معمولی طور پر تربیت یافتہ گرل کیڈٹس جو  'ناری شکتی' کی علامت ہیں   نے تقریباً 3000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  اس چیلنج سے بھرے راستے کواختیار کیا   ہے۔

اس اہم تقریب کا مقصد ریلیوں، بینروں  اور نکڑ ڈراموں کے  توسط سے خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام شہریوں تک پہنچانا ہے۔ یہ این سی سی کے تمام کیڈٹوں کے درمیان  حوصلے  کے جذبے کو روشن کرنے ، نوجوانوں میں لگن اور حب الوطنی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ملک کی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکے۔

******

U.No:2067

ش ح۔ج ق۔س ا


(Release ID: 1984175) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi