وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنولوجی ڈیلپمنٹ فنڈ

Posted On: 08 DEC 2023 3:10PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف ) اسکیم وزارت دفاع کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے جسے ڈی آر ڈی او  نے 'میک ان انڈیا' پہل کے تحت انجام دیا ہے۔ اسکیم کے بنیادی مقاصد ذیل میں شمار کیے گئے ہیں:

  • ایم ایس ایم ای ز  اور اسٹارٹ اپس  سمیت ہندوستانی صنعتوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تعلیمی اور سائنسی اداروں کو مختص  امدادی رقم   فراہم کرنا جو فی الحال ہندوستانی دفاعی صنعت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔
  • ایم ایس ایم ای ز اور اسٹارٹ اپس سمیت ہندوستانی صنعتوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اور دوہری استعمال کی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے تعلیمی اور سائنسی اداروں کو گرانٹ ان ایڈ فراہم کرنا جو فی الحال ہندوستانی دفاعی صنعت کے پاس دستیاب نہیں ہیں۔
  • ملٹری ٹکنالوجی کے ڈیزائن اور ترقی کے کلچر کو لانے کے لیے نجی صنعتوں خصوصاً ایم ایس ایم ایز  اور سٹارٹ اپس کے ساتھ مشغول ہونا اور گرانٹ ان ایڈ کے ساتھ ان کی مدد کرنا۔
  • ملک میں پہلی بار تیار کی جانے والی جدید ترین  ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ڈیزائن اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنا۔
  • مسلح افواج، تحقیقی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ کوالیفائنگ/سرٹیفائنگ ایجنسیوں کے درمیان ایک پل بنانا۔
  • مستقبل کی ٹکنالوجیوں کی حمایت کرنا جن کے پاس تصور کا ثبوت ہے اور انہیں پروٹو ٹائپ میں تبدیل کرنا۔

اسکیم کے ذریعے حاصل کیے جانے والے فوائد درج ذیل ہیں:

  • ملک میں دفاعی ٹکنالوجی کے ڈیزائن اور ترقی کے لیے ہندوستانی صنعتوں کی صلاحیت اور قابلیت کی تعمیر۔
  • آر اینڈ ڈی کے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل جہاں صنعت اور اکیڈمیا مسلح افواج اور دفاعی شعبے کی موجودہ اور مستقبل کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
  • ملک میں دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر۔
  • دفاعی ٹیکنالوجی میں 'آتمنیربھارت' حاصل کرنا۔
  • اب تک، 291.25 کروڑ روپے کی کل لاگت کے کل 70 پروجیکٹوں کو مختلف صنعتوں کو منظوری دی گئی ہے اور اس اسکیم کے تحت 16 دفاعی ٹیکنالوجیز کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

یہ معلومات  وزارت دفاع میں وزیر مملکت جناب  اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب  تاپیر گاؤکے ایک سوال  کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا م۔

U- 2048


(Release ID: 1984002) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi