جل شکتی وزارت

صاف گنگا کے لیے قومی مشن

Posted On: 07 DEC 2023 8:06PM by PIB Delhi

نمامی گنگا پروگرام کے تحت، دریا اور اس کی  معاون ندیوں کے احیاء کے لیے گندے پانی کی صفائی، ٹھوس فضلہ کا انتظام، دریا کے کناروں  کا انتظام (گھاٹ اور شمشان کی ترقی)، ای بہاؤ، جنگلات، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور عوامی شراکت وغیرہ جیسی مداخلتوں کا ایک جامع سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ اب تک کل 450 پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جن کی تخمینہ لاگت 38,022.37 کروڑ روپے ہے ، جس میں سے 270 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور آپریشنل ہو چکے ہیں۔

زیر غور معاملات کی تعداد  میں کمی لانے اور صفائی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کےذریعہ  کئے   گئے اقدامات:

  • دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے نرملتا (غیر آلودہ بہاؤ) کے لیے کل 195 سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی لاگت 31344.13کروڑ روپے ہے۔ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) کی گنجائش کی 6,173.12 ملین لیٹر فی دن (ایم ایل ڈی ) کی تخلیق اور بحالی اور تقریباً 5,253.64 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بچھانے کے لیے 31,344.13 کروڑ روپے مختص  کئے گئے ہیں۔ 195 منصوبوں میں سے 109 سیوریج کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں 2664.05 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی صلاحیت کی تخلیق اور بحالی اور 4465.54 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بچھایا گیا ہے۔
  • این ایم سی جی  نے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کے لیے، گھریلو اور صنعتی ذرائع کی وجہ سے آلودگی میں کمی کرنے  کے لیے دیگر امور کے ساتھ دیگر اقدامات کیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے این ایم سی جی  نے آلودگی میں کمی کو فروغ دینے اور ٹینری، ٹیکسٹائل کے فضلے اور دیگر جیسے شعبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے، صنعتی کلسٹروں کی نشاندہی کی ہے۔ این ایم سی جی نے آج تک کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) کے 5 صنعتی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، یعنی جاجماؤ سی ای ٹی پی (20 ایم ایل ڈی)، بنتھر سی ای ٹی پی (4.5 ایم ایل ڈی)، اناؤ سی ای ٹی پی (2.65 ایم ایل ڈی)، متھرا سی ای ٹی پی (6.25 ایم ایل ڈی) اور گورکھپور ایم ایل ڈی سی ای ٹی پی (7 ایم ایل ڈی) )۔ اس میں سے، متھرا سی ای ٹی پی (6.5 ایم ایل ڈی) پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے اور پلانٹ اپنے ممبروں کی اکائیوں کو 50 فیصد ری سائیکلنگ کے ساتھ آپریشنل مرحلے میں ہے۔ جاجماؤ سی ای ٹی پی تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور ایک ماڈیول (ایم ایل ڈی 10) کے ساتھ جانچ کے مراحل میں ہے۔ سی ای ٹی پی کے دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔
  • پریاگ-جمنا، گنگا اور ان کی معاون ندیوں کے ریئل ٹائم تجزیہ کے لیے، ایک آن لائن ڈیش بورڈ 20 اپریل 2023 کو دریا کے پانی کے معیار کی مسلسل نگرانی، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز)، کامن ایفینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پیز) اور گنگا اور جمنا ندی پر وغیرہ کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
  • صاف گنگا کے قومی مشن  (این ایم سی جی) نے دریائے گنگا کو صاف اور محفوظ کرنے کی کوششوں میں، عوام میں ذمہ داری اور مشغولیت کے احساس کو فروغ دینے کے لیے ، تعلیمی مواد، کمیونٹی پیش رسائی ، اسکول کے پروگراموں، ذرائع ابلاغ کی مہمات، اور آن لائن مشغولیت کے ذریعے جامع عوامی بیداری مہم چلائی ہے۔
  • گنگا دوت (45000 کی تعداد)، گنگا پرہاریوں  (2900) اور گنگا متر (700) کا کیڈر، عوامی شراکتی سرگرمیوں میں شامل ہے۔
  • ضلعی سطح پر دریائے گنگا کی صفائی کو فروغ دینے کے لیے، ضلع مجسٹریٹوں  کی صدارت میں، ضلعی  گنگا کمیٹیاں (ڈی جی سی) تشکیل دی گئی ہیں۔ کارکردگی کی نگرانی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ فار ڈسٹرکٹ گنگا کمیٹیز پرفارمنس مانیٹرنگ سسٹم (جی ڈی پی ایم ایس) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ ضلع گنگا کمیٹیاں 4ایم  (ماہانہ، مینڈیٹڈ، منٹڈ، اور مانیٹرڈ) میٹنگیں کرتی ہیں، جن کا افتتاح 6 اپریل 2022 کو جل شکتی کے وزیر نے کیا تھا۔ اکتوبر 2023 تک، 2070 سے زیادہ میٹنگیں ہو چکی ہیں۔
  • این ایم سی جی  نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر منتخب ڈی جی سیز کے ساتھ مل کر، رام گنگا کے طاس کے 4 اضلاع یعنی اتراکھنڈ میں ادھم سنگھ نگر، اتر پردیش میں شاہجہاں پور، مراد آباد اور بریلی کے لیے ایک مشترکہ طریقہ کار اور دریائے طاس کے انتظام کے فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے، انڈیا-ای یو واٹر پارٹنرشپ (آئی ای ڈبلیو پی) کے تحت تکنیکی مدد کا ضلع گنگا پلان تیار کیا ہے۔  یہ غیر مرکوز  منصوبہ بندی اور دریا کے طاس کے انتظام میں لوگوں کی بہتر شرکت کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ معلومات  جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی   ۔ 

************

 

  ش ح۔اع ۔رم

U-2035



(Release ID: 1983936) Visitor Counter : 44


Read this release in: English