وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے مالی فراڈ کے معاملات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی
مرکز ی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے سینئر افسران، سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بیز) اور مالیاتی اداروں کے چیف ویجیلنس افسران (سی وی اوز ) جائزہ میٹنگ میں شریک ہوئے
جائزہ میٹنگ میں، تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت اور بڑے مالیت کے فراڈ کے مقدمات کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی
گہرے تال میل اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال کے ذریعے، بحالی اور نفاذ کی کارروائی پر جائزہ اجلاس کی توجہ مرکوز
Posted On:
07 DEC 2023 8:49PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے(ڈی ایف ایس ) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے بینکنگ کے شعبے کے دھوکہ دہی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے، آج میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں مرکز ی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے سینئر افسران، سرکاری شعبے کے بینکوں ( پی ایس بیز) اور مالیاتی اداروں (ایف آئیز ) کے چیف ویجیلنس آفیسرز (سی وی اوز) اور ڈی ایف ایس کے افسران نے شرکت کی۔
جائزہ اجلاس کے دوران، تفتیش میں ہونے والی پیش رفت اور بڑے مالیت کے فراڈ کے مقدمات کے حل کا جامع جائزہ لیا گیا۔ جائزہ اجلاس میں دونوں کی طرف سے، تشخیص، بازیابی اور نفاذ کی کارروائی کے تناظر میں جائزہ شامل تھا۔
جائزہ میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ سی بی آئی اور بینکوں کے درمیان تال میل کو مزید بہتر بنانے کے لیے، تمام اقدامات کیے جائیں تاکہ تحقیقات میں تیزی لائی جاسکے۔ اور اس مقصد کے لیے منظم بہتری کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔
- ملاقات میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- بینکوں کے چیئرمین/ایم ڈی اور سی ای او کی طرف سے بڑے مالیت کے بینک فراڈ کے معاملات کو نافذ کرنے اور وصولی کے مقاصد سے، زیادہ قریب سے مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ چیف ویجیلنس آفیسرز (سی وی اوز ) اس جائزہ کے عمل میں فعال طور پر حصہ لے سکتے ہیں۔
- بڑے مالیت کے بینک فراڈ کے معاملات کے سلسلے میں، سی بی آئی اور بینکوں کے درمیان تعاون کے اجلاس وقتاً فوقتاً منعقد کئے جاسکتے ہیں ۔ سی وی اوز ایسی میٹنگوں کے انعقاد میں سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ میٹنگ کا مقصد شکایت کنندہ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسی یعنی سی بی آئی کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانا ہونا چاہیے۔
- تحقیقات سے حقیقی کریڈٹ فیصلوں کو بچانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ‘ سی وی اوز/کریڈٹ کے فیصلوں میں ملوث اہلکاروں’ کے لیے تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، تاکہ تفتیش سے متعلق کی جانے والی عام غلطیوں سے بچا جا سکے۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ سی وی اوز اس طرح کے پروگراموں کی تنظیم میں قیادت کر سکتے ہیں۔ یہ ضرورت کے مطابق سی بی آئی سے ضروری مدد لے سکتا ہے۔ غلطیوں سے بچنے کے لیے ایک دستی یا رہنمائی نوٹ بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔
- یہ تجویز کیا گیا تھا کہ سی بی آئی کے ساتھ تفتیش کے لیے درکار دستاویزات کے اشتراک میں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی سہولت کے لیے ضرورت کے مطابق قانونی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے۔
********
ش ح۔اع ۔رم
U-2025
(Release ID: 1983891)
Visitor Counter : 93