جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
سال 2018-19 سے ویسٹ ٹو انرجی پروگرام کے تحت 32 منصوبوں کو مرکزی مالی امداد دی گئی: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر
Posted On:
07 DEC 2023 7:52PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ مالی سال 2018-19، مالی سال 2019-20، مالی سال 2020-21، مالی سال 2021-22، مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 (30.11.2023 تک) کے دوران ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹس کے قیام کے لیے فضلہ سے توانائی پروگرام کے تحت تقسیم کی گئی مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
مالی سال 2018-19، مالی سال 2019-20، مالی سال 2020-21، مالی سال 2021-22، مالی سال 2022-23 اور مالی سال 2023-24 (30.11.2023 تک) کے دوران ویسٹ ٹو انرجی پروگرام کے تحت پروجیکٹ ڈیولپرز کو فراہم کی گئی مرکزی مالی امداد کی ریاست وار تفصیلات
ریاست
|
پروجیکٹ ڈیولپرز کو تقسیم کیے گئے سی ایف اے (منصوبوں کی تعداد)
|
بایو گیس
|
بایو سی این جی
|
بجلی
|
کُل
|
آندھرا پردیش
|
1
|
4
|
2
|
7
|
گجرات
|
1
|
6
|
-
|
7
|
ہریانہ
|
-
|
2
|
-
|
2
|
کرناٹک
|
-
|
1
|
-
|
1
|
مدھیہ پردیش
|
1
|
-
|
-
|
1
|
مہاراشٹر
|
3
|
-
|
2
|
5
|
تمل ناڈو
|
-
|
1
|
-
|
1
|
تلنگانہ
|
1
|
1
|
1
|
3
|
اتر پردیش
|
-
|
1
|
2
|
3
|
مغربی بنگال
|
-
|
-
|
2
|
2
|
کُل میزان
|
7
|
16
|
9
|
32
|
تکنیکی مدد، تحقیق و ترقی، بائیو گیس کے نئے ماڈل/ڈیزائن کی جانچ اور توثیق، بایو گیس پلانٹس کے فیلڈ انسپیکشن، اور تربیت اور ہنرمندی کی ترقی کے لیے ہندوستان کے اعلیٰ ترین اداروں میں آٹھ بایو گیس ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر (بی ڈی ٹی سی) قائم کیے گئے ہیں۔ بی ڈی ٹی سی کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
بائیو گیس ڈیولپمنٹ اور تربیتی مراکز کی فہرست
نمبر شمار
|
بی ڈی ٹی سی کا نام
|
بی ڈی ٹی سی کا مقام
|
-
|
مکینیکل انجینئرنگ کا شعبہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
|
شمالی گوہاٹی، گوہاٹی، آسام- 781039
|
-
|
شعبہ زرعی انجینئرنگ، یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز، بنگلور
|
جی کے وی کے، بنگلور، کرناٹک- 560065
|
-
|
اسکول آف انرجی اینڈ این وی اسٹڈیز، دیوی اہلیہ وشو ودیالیہ
|
کھنڈوا روڈ، اندور، مدھیہ پردیش- 452017
|
-
|
محکمہ سول انجینئرنگ پنجاب زرعی یونیورسٹی
|
لدھیانہ، پنجاب- 141004
|
-
|
شعبہ قابل تجدید توانائی انجینئرنگ کالج آف ٹیکنالوجی اینڈ ایگریکلچرل انجینئرنگ، مہارانا پرتاپ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی
|
ادے پور، راجستھان- 313001
|
-
|
سکول آف بائیو ٹیکنالوجی، کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی (کے آئی آئی ٹی)
|
بھونیشور، اوڈیشہ- 751024۔
|
-
|
زرعی انجینئرنگ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی۔
|
کوئمبٹور، تمل ناڈو- 641003
|
-
|
مرکز برائے دیہی ترقی اور ٹیکنالوجی، (سی آر ڈی ٹی)، آئی آئی ٹی دہلی
|
آئی آئی ٹی حوز خاص، نئی دہلی- 110016
|
مورخہ 02.11.2022 کے ویسٹ ٹو انرجی پروگرام کے رہنما خطوط کے تحت، مرکزی مالیاتی امداد کے اجرا سے پہلے کم از کم 72 گھنٹے تک پلانٹ کا مسلسل آپریشن سمیت نامزد انسپکشن ایجنسیوں کے ذریعے کارکردگی کی نگرانی کے لیے کم از کم 3 ماہ تک پلانٹس کا معائنہ ضروری ہے جس کے دوران پلانٹ کو اپنی درجہ بندی کی گنجائش کے 80 فیصد کی اوسط آپریشنل صلاحیت کو برقرار رکھنا چاہیے۔
اس کے علاوہ، ڈیولپرز کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ساتھ ایس سی اے ڈی اے سسٹم یا ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کا ڈیٹا شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 7 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2018
(Release ID: 1983858)
Visitor Counter : 85