بجلی کی وزارت
انڈکشن کوکنگ چولہے کی اعلی کارکردگی گھرانوں کو سالانہ ₹ 3000 - ₹ 4000کی بچت کرنے کے قابل بنا سکتی ہے: بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر
جی ای ایم، انڈیا پوسٹ اور کامن سروس سینٹر سمیت مختلف چینلوں کے ذریعہ توانائی کے موثر پنکھے تقسیم کیے جائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2023 6:08PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے مطلع کیا ہے کہ توانائی کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر اکائیوں (پی ایس یو) کے مشترکہ انٹرپرائز اینرجی ایفیشئنسی سروس لمیٹڈ (ای ای ایس ایل ) نے نومبر 2023 میں نیشنل اسکلڈ کوکنگ پروگرام (این ای سی پی) اور انرجی ایفیشینٹ فین پروگرام (ای ای ایف پی) شروع کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ہندوستان میں کھانا پکانے کے طریقوں میں انقلاب لانا اور توانائی کے موثر پنکھے کی اہمیت پر زور دینا ہے۔ ای ای ایس ایل مختلف چینلوں جیسے ای ای ایس ایل پورٹل، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، انڈیا پوسٹ، اور کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعہ بی ایل ؔڈی سی کی مرحلہ وار فروخت کو انجام دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انڈکشن کوکنگ چولہے کی اعلی کارکردگی کی وجہ سے، ایل پی جی پر مبنی کھانا پکانے کے مقابلے میں تقریباً ₹ 3000 - ₹ 4000کی سالانہ رقم کی بچت ہو سکتی ہے۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 7 دسمبر 2023 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
2009
(रिलीज़ आईडी: 1983857)
आगंतुक पटल : 74