وزارات ثقافت

وزیر اعظم مودی نے آئینی شعور کی بیداری میں اضافہ کیا ہے: سابق صدر رام ناتھ کووند


وزیر اعظم مودی نے آئین کو لوگوں تک پہنچایا اور انفرادی خودمختاری پر زور دیا ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

جناب رام بہادر رائے نے بے مثال تدبر کے لیے وزیر اعظم کے بے نظیر یوم آئین اقدام کی ستائش کی

Posted On: 07 DEC 2023 6:59PM by PIB Delhi

سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ’نئے بھارت کا سماوید کے اجرا میں شرکت کی، جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پراثر تقاریر کا مجموعہ ہے، جو ہمارے ملک کے آئین میں شامل بنیادی جوہر اور اقدار پر گہرائی سے روشنی ڈالتا ہے۔ تقریب میں محترمہ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے ثقافت اور امور خارجہ کی موجودگی نے اعزاز بخشا، جبکہ صدارت آئی جی این سی اے کے صدر رام بہادر رائے نے کی۔ معزز حاضرین میں آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی بھی شامل تھے۔ کتاب کی رونمائی کے موقع پر پربھات پبلی کیشن کے پربھات کمار بھی موجود تھے۔ یہ باوقار تقریب اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس کے اندر واقع ’سمویت‘ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

 

 

اپنے خطاب کے دوران، سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے خود کفالت کے جذبے پر زور دیتے ہوئے ’سویات پوشت پدھتی‘ (خود پائیدار عمل) کے تصور کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں اس موقع پر حاضر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے ’نئے بھارت کا سماوید کتاب کے اجرا کے لیے اظہار تشکر کیا۔ جناب کووند نے جدید ہندوستان کے لیے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ایک ہندوستان شاندار ہندوستان) کے تناظر میں آئین کے ساتھ لوگوں کی مشغولیت میں عصری اضافے کا ذکر کیا۔

 

 

اپنے خطاب کے دوران، محترمہ میناکشی لیکھی نے نئے ہندوستان کی تشکیل میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت کی تصویر کشی کرتے ہوئے ’نئے بھارت کا ساموید‘ کے عنوان میں ‘ساموید‘ کی علامتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آئین کو ہماری قومی اقدار کا ذخیرہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو اس کی روح قرار دیا۔ انھوں نے آئین کے جوہر کے تاریخی دباؤ پر افسوس کا اظہار کیا، خاص طور پر خواتین کو محکوم بنانے میں، جبکہ امبیڈکر نے مساوات اور عدم امتیاز کے بنیادی اصولوں کی تعریف کی تھی۔

 

 

اس کتاب کو آئین کے ہم عصر نقادوں کا جواب قرار دیتے ہوئے، انہوں نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت کے طور پر پی ایم مودی کے ’پنچ تیرتھ‘ کی تخلیق کی تعریف کی۔ محترمہ لیکھی نے آئین کے اندر ہر فرد کی خودمختاری کو قبول کرنے پر زور دیتے ہوئے، بھارت کے اخلاق اور اصولوں کو اجاگر کرنے کا سہرا وزیر اعظم کو دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی طرف سے ’امرت مہوتسو‘ کے آغاز کی ستائش کی۔ ’امرت کال‘ کے دوران پیدا ہونے والے فرض کے احساس پر زور دیتے ہوئے، انھوں نے ملک کے عقیدے کی بنیاد کے طور پر آئین کے تقدس پر زور دیا اور اس کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے پی ایم مودی کی تعریف کی۔

جناب رام بہادر رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کتاب عوامی شعور کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یوم آئین منانے کے حوالے سے وزیر اعظم کے منفرد اقدام کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسا خیال ان سے پہلے کسی کے ذہن میں نہیں آیا تھا، جو وزیر اعظم کے اقدامات میں شامل سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔ جناب رائے نے اس یادگاری تقریب کے ذریعے عوام اور آئین کے درمیان قائم ہونے والے علامتی رشتے کی تعریف کی۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جناب رام بہادر رائے نے اس غیر معمولی اشاعت کے پیش لفظ میں اپنا بصیرت افروز نقطہ نظر پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر سچیدانند جوشی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں معززین کا خیر مقدم کیا اور آج کے نوجوانوں کو آئین کو سمجھنے کی طرف رہنمائی کرنے میں کتاب کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یوم آئین کی یادگار منانے کے لیے وزیر اعظم کے متاثر کن عزم کی تعریف کی۔ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر آئین کے بارے میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جوشی نے اس طرح کی منفیت کا مقابلہ کرنے میں کتاب کی اہمیت پر زور دیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

07-12-2023

U: 2012



(Release ID: 1983785) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi