شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل قدمی (پی ایم - ڈیوائن)
Posted On:
07 DEC 2023 5:00PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی گئی کہ پی ایم ڈیوائن اسکیم کے لیے 2022-23 سے 2025-26 کی مدت کے لیے مجموعی طور پر منظور شدہ تخمینہ 6600 کروڑ روپے ہے۔ اسکیم کے تحت، متعلقہ ریاستی حکومتوں اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے شمال مشرقی ریاستوں/ شمال مشرقی خطوں کی محسوس کی گئیں ضروریات کی بنیاد پر منصوبے پیش کیے جاتے ہیں۔ اسکیم کے منظور شدہ اخراجات کے تحت منظور شدہ (جاری کردہ اے ایف ایس) ، منظوری کے لیے تجویز کردہ اور اصولی (منتخب) طور پر تجویز کردہ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں بالتریب ٹیبل۔اے، ٹیبل۔ بی اور ٹیبل۔سی میں دی گئی ہیں۔
اس موقع پر، اسکیم کے لیے منظور شدہ 6600 کروڑ روپے کے اخراجات کو اسکیم کے تحت شروع کیے گئے پروجیکٹوں کے فنڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی سمجھا جاتا ہے۔
ضمیمہ
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1987
(Release ID: 1983748)
Visitor Counter : 86