سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک میں ایس سی/ایس ٹی طلباء کے لیے ہاسٹل

Posted On: 06 DEC 2023 5:49PM by PIB Delhi

پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھی یودے یوجنا(پی ایم-اے جے اے وائی) کے ہاسٹل جزو کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے ریاست میں گزشتہ 04 برسوں (2020-21 سے 2023-24) کے دوران 11 ہاسٹلوں کو منظوری دی ہے۔

 کرناٹک۔ پی ایم-اے جے اے وائی اسکیم کے تحت کرناٹک میں ہاسٹلز کی تعمیر کے لیے پچھلے 3 برسوں کے دوران جاری کیے گئے فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں ہیں۔ آن لائن ہاسٹل کی تعمیر کی تجویز پیش کرنے کے لیے ایک آن لائن پورٹل یعنی pmajay.dosje.gov.in  تیار کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کل 70 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

مزید برآں، ایمبریلا اسکیم پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم برائے وائبرنٹ انڈیا (پی ایم یشسوی) کے تحت، او بی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے 5 ہاسٹل منظور کیے گئے ہیں۔ 2020-21 کے دوران 6.75 کی کور رقم جاری کی گئی۔

قبائلی امور کی وزارت (ایم اوٹی اے) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ایم اوٹی اے قبائلی بچوں (کلاس VI سے XII) کو ان کے اپنے ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے مرکزی شعبے کی اسکیم ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس) کو نافذ کر رہا ہے۔ یہ رہائشی اسکول ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل ہیں جس میں 480 طلبہ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ وزارت نے ریاست کرناٹک میں کل 12 ای ایم آر ایس کی منظوری دی ہے اور سبھی کی آج کی تاریخ تک کام کرنے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ ہاسٹلز کے لیے پچھلے تین سالوں اور رواں مالی سال کے دوران مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کے ساتھ ساتھ مذکورہ اسکیموں کے تحت درحقیقت استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Annexure-I 

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1917


(Release ID: 1983388) Visitor Counter : 117


Read this release in: English