دیہی ترقیات کی وزارت

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے تحت فنڈز

Posted On: 06 DEC 2023 4:31PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے۔ ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ فنڈ ایک مسلسل عمل ہے اور مرکزی حکومت کام کی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے فنڈز دستیاب کرانے کے لیے پابند عہد ہے۔ 29.11.2023 تک مہاتما گاندھی نریگا کے تحت اجرت کے اجزا کے لیے تمل ناڈو سمیت مختلف ریاستوں کے ریاست وار زیر التوا واجبات کی تفصیلات ضمیمہ I میں منسلک ہیں۔

بجٹ تخمینہ مرحلے، نظر ثانی شدہ تخمینہ مرحلے اور مہاتما گاندھی نریگا کے تحت جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ 2005 کے سیکشن 27 کے تحت ریاست مغربی بنگال کو مرکزی حکومت کی ہدایات کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے فنڈز کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ 5553 کروڑ روپے اجرت اور مادی اجزا کے تحت مغربی بنگال کی ریاستی حکومت کے لیے زیر التوا ذمہ داری ہے۔

بجٹ تخمینہ (بی ای) مرحلے پر مالی سال 2023-24 کے لیے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ اسکیم (مہاتما گاندھی نریگا) کے لیے 60,000 کروڑ روپے کی مالی رقم مختص کی گئی ہے۔ مزید، 10,000 کروڑ روپے کی رقم وزارت خزانہ نے ہندوستان کے ہنگامی فنڈ سے پیشگی کے طور پر فراہم کی ہے۔

2018-19 سے 2022-23 کے مالیاتی سالوں کے دوران مہاتما گاندھی نریگا کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی ریاست/یو ٹی وار تفصیلات ضمیمہ III میں دی گئی ہیں۔

مہاتما گاندھی نریگا ایک مانگ پر مبنی اجرت روزگار اسکیم ہے۔ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو فنڈز جاری کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور مرکزی حکومت زمینی کام کی مانگ کے مطابق اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

وزارت زمینی کام کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے وزارت خزانہ سے مہاتما گاندھی نریگا کے تحت اضافی فنڈ مانگتی ہے۔

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1926



(Release ID: 1983381) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Manipuri