خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
حکومت مشن شکتی کے تحت ”ناری عدالت“ کے جزو کو مرحلہ وار نافذ کرے گی
پہلے مرحلے میں اسے آسام کے 7 اضلاع کے 7 بلاکوں اور جموں و کشمیر کے کے کپواڑہ اور بارہمولہ کے دو اضلاع میں لاگو کیا جا رہا ہے
Posted On:
06 DEC 2023 4:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران پورے ملک میں عمل درآمد کے لیے خواتین کی حفاظت، سلامتی اور بااختیار بنانے کی ایک اسکیم کے طور پر ’مشن شکتی‘ - ایک مربوط خواتین کو با اختیار بنانے کا پروگرام لاگو کیا ہے جس کا مقصد خواتین کی حفاظت، سلامتی اور با اختیار بنانے کے لیے مداخلتوں کو مضبوط کرنا اور خواتین کو متاثر کرنے والے مسائل کو حل کرکے انہیں شہری ملکیت کے ذریعے قومی تعمیر میں برابر کا حصہ دار بنانا ہے۔ یہ وزارتوں/ محکموں اور حکمرانی کی مختلف سطحوں پر ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔
’مشن شکتی‘ با لترتیب خواتین کی حفاظت اور تحفظ اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے دو ذیلی اسکیموں ’سنبل‘ اور ’سامارتھ‘ پر مشتمل ہے۔ ون اسٹاپ سینٹر (او ایس سی)، خواتین کی ہیلپ لائن (181-ڈبلیو ایچ ایل)، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) اور ناری عدالت کی اسکیمیں ’سنبل‘ ذیلی اسکیم کا حصہ ہیں۔ جبکہ پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی)، پالنا، شکتی سدن، سکھی نواس اور خواتین کو با اختیار بنانے کے مرکز کے اجزا ’سامرتھ‘ ذیلی اسکیم کا حصہ ہیں۔
15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے لیے ’مشن شکتی‘ کا کل منظور شدہ تخمینہ 20,989 کروڑ روپے ہے جس میں مرکزی حصہ 15,761 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ 5,228 کروڑ روپے ہے۔ مالی سال 2023-24 کے لیے مشن شکتی کے تحت مختص کیا گیا بجٹ 3143.96 کروڑ روپے ہے، جس میں سے ’سنبل‘ ذیلی اسکیم کے لیے بجٹ کا انتظام 562.00 کروڑ روپے ہے اور 30.11.2023 تک اصل اخراجات 140.33 کروڑ روپے ہیں۔ سامرتھ ذیلی اسکیم کے لیے بجٹ 2581.96 کروڑ روپے ہے اور 30.11.2023 تک اصل اخراجات 141.83 کروڑ روپے ہیں۔
حکومت نے مشن شکتی کے تحت مرحلہ وار ”ناری عدالت“ کے جزو کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں، ریاست آسام اور مرکز زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کو وزارت نے ناری عدالت کے جزو کو نافذ کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں اسے دو اضلاع یعنی کپواڑہ اور بارہمولہ میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ ریاست آسام میں اسے 7 اضلاع کے 7 بلاکوں میں لاگو کیا جا رہا ہے جن میں بارپیٹہ، گولپارہ، جنوبی سلمارا مانکاچار، ادلگوری، درنگ، موریگاؤں، کامروپ شامل ہیں۔ مشن شکتی کے رہنما خطوط کے تحت مقرر کردہ لاگت کے اصولوں اور ریاست / یو ٹی دونوں سے موصول ہونے والی تجاویز کے مطابق، مالی سال 2023-24 کے دوران ناری عدالت کے نفاذ کے لیے جموں و کشمیر اور آسام کو بالترتیب 21.60 لاکھ روپے اور 20.80 لاکھ روپے کے 100 فیصد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1928
(Release ID: 1983379)
Visitor Counter : 82