پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 DEC 2023 3:59PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے ہائی ٹینشن برقی کھمبوں/تاروں کی مضبوطی کی باقاعدگی سے جانچ کے لیے مختلف ریاستوں کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تازہ ترین تفصیلات کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ کئی ریاستوں میں بجلی کے کھمبوں/تاروں میں تناؤ کی اطلاع ہے۔
الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کے مطابق، بجلی کی تقسیم ایک لائسنس یافتہ سرگرمی ہے اور یہ متعلقہ ڈسٹری بیوشن لائسنس یافتہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے سپلائی کے علاقے میں ایک موثر، محفوظ اور کفایت شعارتقسیمی نظام تیار کرے اور اسے برقرار رکھے۔ لہٰذا، یہ ڈسٹری بیوشن یوٹیلیٹیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن اور دیکھ بھال کے لیے درکار اقدامات بشمول ایچ ٹی/ایل ٹی لائنوں کے کھمبوں/تاروں کی مضبوطی کی جانچ کریں تاکہ اپنے آپریشن کے علاقے میں کوالٹی اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو برقرار رکھا جا سکے۔
سی ای اے (حفاظتی اور برقی سپلائی سے متعلق اقدامات) ضوابط، 2023 ، بجلی گھروں، سب سٹیشنوں، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنوں کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے حفاظتی اقدامات کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ برقی تنصیبات، اوور ہیڈ لائنوں اور دیگر کے لیے حفاظتی اقدامات کو بیان کرتا ہے۔ یہ ضوابط تمام برقی تنصیبات پر لاگو کیے جائیں گے، جن میں بجلی کے پلانٹس، الیکٹرک لائنز، اور ایسے افراد یا ادارے شامل ہیں جو بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم، تجارت، سپلائی، یا استعمال جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
سی ای اے (الیکٹریکل پلانٹس اور الیکٹرک لائنوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیارات) ریگولیشنز، 2022 میں آفات کے شکار علاقوں/ ساحلی علاقوں میں کھمبوں/ تاروں کو مضبوط بنانے کے لیے دفعات ہیں:
ساحلی علاقوں میں، زیادہ طاقت والے کھمبے جیسے ریل کے کھمبے یا کاتا ہوا کھمبے استعمال کیے جائیں گے یا زیر زمین کیبلز کا استعمال کیا جائے گا۔
سنکنرن کو روکنے کے لیے ساحلی علاقوں میں برہنہ کنڈکٹرز پر موزوں موصل پینٹ ترجیحی طور پر فراہم کیا جانا چاہیے۔
سی ای اے نے مئی 2021 میں "ساحلی علاقوں میں سمندری طوفانوں کے اثرات سے نمٹنے اور کم کرنے کے لیے رپورٹ میں طوفان سے لچکدار مضبوط بجلی کی ترسیل اور تقسیم انفراسٹرکچر پر ٹاسک فورس کی رپورٹ " تیار کی ہے ، جو جون 2021 میں بجلی کی وزارت کے ذریعہ تمام ریاستوں کو بھیجی گئی تھی، تاکہ تجویز کردہ اقدامات پر عمل کیا جا سکے۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 5 دسمبر 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1913