سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ٹرانس جیندر افراد کے لیے عوامی مقامات پر علیحدہ بیت الخلاء
Posted On:
06 DEC 2023 5:46PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2019 کا سیکشن 8 (2) فراہم کرتا ہے کہ مناسب حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایسے فلاحی اقدامات کرے گی اور اس حکومت کی طرف سے وضع کردہ فلاحی اسکیموں تک ان کی رسائی کو آسان بنائے گی۔
ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ برائے حقوق) قوانین 2020 کے قاعدہ 10 (5) اور 10 (9) اداروں میں ٹرانس جینڈر افراد کے لیے واش رومز فراہم کرتا ہے اور مناسب حکومت پر اس ذمہ داری کا تصور پیش کرتا ہے۔ قاعدہ 12 (4) یہ بھی فراہم کرتا ہے کہ ہر انتظامیہ یکساں مواقع کی پالیسی کو نافذ کرے گی جس میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات جیسے کہ یونی سیکس ٹوائلٹ شامل ہیں۔ ’اسمائل ‘اسکیم کی ذیلی اسکیم "ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بحالی کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم" میں ٹرانس سیف ٹوائلٹ بنانے کا بھی انتظام ہے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے کہا ہے کہ سوچھ بھارت مشن - اربن 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کے تحت ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ بیت الخلاء تعمیر کرنے کا انتظام ہے۔ اسکیم ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے لاگو کی جاتی ہے۔ لہذا، متعلقہ ریاستی حکومتوں/انتظامیہ/یو ایل بی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر افراد کے لیے واش روم کی تعمیر اور دیکھ بھال سمیت پروجیکٹوں کو نافذ کریں۔ ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بیت الخلاء کی تعمیر کے سلسلے میں ڈاٹا/معلومات کو الگ سے برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ تعمیر شدہ انفرادی گھریلو بیت الخلاء اور کمیونٹی/عوامی بیت الخلاء جس میں ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بیت الخلاء شامل ہیں، کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔
ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) ایکٹ 2019 کا سیکشن 11 یہ فراہم کرتا ہے کہ ہر انتظامیہ اس ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات سے نمٹنے کے لیے ایک شخص کو شکایتی افسر مقرر کرے گی۔ اس سلسلے میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو شکایت کے ازالے کے لیے نوڈل افسر کی تقرری کے لیے ایک ہدایت جاری کی گئی ہے۔
’’ٹرانس جینڈر افراد کی بہبود کے لیے جامع بحالی کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم‘‘اسمائل اسکیم کا ایک ذیلی حصہ فراہم کرتی ہے کہ ’’مناسب حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے لیے ان کے حقوق اور مفاد کے تحفظ کے لیے ایک فلاحی بورڈ تشکیل دے گی، محکموں، این جی اوز، ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف پروجیکٹوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے وضع کردہ اسکیمیں اور فلاحی اقدامات تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گی۔ ۔
ضمیمہ
******
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1932
(Release ID: 1983343)
Visitor Counter : 81