سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دیگر پسماندہ طبقات کے طلباء کے لیے قومی فیلوشپ اسکیم
Posted On:
06 DEC 2023 5:47PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی کہ دیگر پسماندہ طبقے کے طلبا کے لیے حکومت کی قومی فیلوشپ اسکیم کا مقصد معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول میں فیلوشپ (مالی مدد) فراہم کرنے کے ذریعے او بی سی طلبہ کو تعلیمی لحاظ سے بااختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم کو ہر سال 1000 جونیئر ریسرچ فیلوشپس کی کل تعداد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ اعلی درجے کی تعلیم حاصل کی جا سکے اور ایم فل / پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی جا سکیں، جنہوں نے درج ذیل ٹیسٹوں میں کوالیفائی کیا ہے:
- قومی اہلیت کا امتحان) - یو جی سی کی جونیئر ریسرچ فیلوشپ (نیٹ۔ جے آر ایف) (ہیومینٹیز/سوشل سائنسز کے لیے) یا
- یوجی سی -سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (یو جی سی – سی ایس آئی آر)این ای ٹی – جے آر ایف مشترکہ ٹیسٹ(سائنسز کے لیے)
دیگر پسماندہ طبقات کے جونیئر محققین کی تفصیلات جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں کے دوران نیشنل فیلوشپ اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے اور ان کی ریاست وار تعداد اور انہیں فراہم کردہ کل رقم ضمیمہ میں شامل کی گئی ہے۔
ضمیمہ
******
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1930
(Release ID: 1983323)
Visitor Counter : 63