سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کا نفاذ
Posted On:
05 DEC 2023 5:24PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے جی وائی) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو درج فہرست ذاتوں (ایس سی) کے اکثریتی دیہاتوں کی مربوط ترقی کے لیے 2009-10 سے نافذ کیا جا رہاہے۔ مالی سال 2021-22 کے بعد سے، اس اسکیم کو دیگر دو اسکیموں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے اور ان تمام 3 سابقہ اسکیموں کو پردھان منتری انوسوچت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم ۔ اجے) کے نام سے متحد اسکیم کے اجزاء کے طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ نفاذ کے رہنما خطوط میں تجویز کردہ انتخاب کے معیار کے مطابق، کم از کم 500 افراد کی مجموعی آبادی اور 40 فیصد سے زائد ایس سی آبادی والے گاؤں اپنی ایس سی آبادی کی نزولی کی ترتیب میں انتخاب کے اہل ہیں۔ 2018-19 کے بعد منتخب کردہ ریاست کے لحاظ سے مجموعی گاؤں کی تفصیلات ضمیمہ- I میں موجود ہے۔
اس جزو کے تحت سیونی اور بالاگھاٹ اضلاع میں منتخب کردہ دیہات کی تفصیلات ضمیمہ -II میں موجود ہے۔
اسکیم کے آدرش گرام عناصر کے تحت، کام کی منظوری کا کوئی بندوبست نہیں ہے، تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے نئے منتخب دیہاتوں کے لیے فی گاؤں 21.00 لاکھ روپئے کی رقم فراہم کی جائے گی، جس کا استعمال ضلعی سطح کی اجتماعی کمیٹی (ڈی ایل سی سی) کے ذریعہ تیار کردہ اور منظور شدہ گاؤں ترقیاتی منصوبے (وی ڈی پی) میں نشاندہی کی گئی خامیوں کےمطابق کیا جائے گا
پورٹل پر دستیاب تفصیلات کے مطابق، سیونی اور بالاگھاٹ اضلاع کے منتخب دیہاتوں کے سلسلے میں شناخت کیے گئے، مکمل کیے گئے کاموں کی کل تعداد اور استعمال کیے گئے فنڈس کی تفصیلات ضمیمہ - III میں دی گئی ہیں۔
منسلک ضمیمے
******
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1846
(Release ID: 1982924)
Visitor Counter : 74