خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک ڈبہ بندی کے پروجیکٹس

Posted On: 05 DEC 2023 4:56PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اپنے طور پر کوئی خوراک ڈبہ بندی صنعت قائم نہیں کرتی ہے۔ تاہم، یہ اپنی اسکیموں کے ذریعہ ایسی صنعتوں کے قیام کے لیے ترغیب فراہم کرتی ہے۔ 2021 میں اترپردیش، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں واقع 15 فوڈ پروسیسنگ پروجیکٹوں کو امداد کے لیے منظوری دی گئی۔ ان میں سے آندھرا پردیش میں واقع 7 پروجیکٹوں کی تفصیلی صورتحال ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

ان منصوبوں کے لیے وزارت کی جانب سے منظور شہ مالی امداد میں کسی حد سے تجاوز نہیں کیا گیا ہے۔ متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ایسے پروجیکٹوں کو منظوری نامہ جاری ہونے کے 20 ماہ کے اندر مکمل کیا جانا ہے۔ تاہم، کووِڈ سے متعلق پابندیوں سمیت مختلف وجوہات ان منصوبوں میں سے چند کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی ہیں۔

ایم او ایف پی آئی نے ان پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں (1) پروجیکٹوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ڈیش بورڈ؛ (2) عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کے لیے پروموٹرس کے ساتھ باقاعدگی سے جائز ہ لینا؛ (3) منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو دور کرنے کے لیے ورچووَل سائٹ وزٹ کے ذریعہ ان کی پیش رفت کا جائزہ لینا؛ (4)منصوبوں کی منظوری اور مدتی قرض کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے بینکوں / مالی اداروں کے ساتھ اٹھائے گئے مسائل؛ (5)منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی صورت میں پروموٹرس کے لیے پینل پروویژنس، شامل ہیں۔

ضمیمہ

 

******

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1845



(Release ID: 1982895) Visitor Counter : 43


Read this release in: English