خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

میگا فوڈ پارک کے منصوبے

Posted On: 05 DEC 2023 4:58PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ خوراک ڈبہ بند صنعتوں کی وزارت پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی ) کے تحت میگا فوڈ پارک اسکیم (ایم ایف پی ایس) نافذ کر رہی ہے، تاکہ کھیت سے منڈی تک ویلیو چین کے ساتھ خوراک ڈبہ بندی شعبے کے لیے جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے۔ اسکیم کے تحت، وزارت نے 41 میگا فوڈ پارک (ایم ایف پی) منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ اس میں سے 24 ایم ایف پی منصوبے مصروف عمل ہیں اور بقیہ 17 نفاذ کے مرحلے میں ہیں۔24 مصروف عمل پروجیکٹوں سمیت 41 ایم ایف پی پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات اور ان کے نفاذ سے متعلق صورتحال  ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

حالانکہ ، وزارت نے 21 جنوری 2022 سے 31 مارچ 2022 تک 21.25 کروڑ روپئے خرچ کیے۔ اس طرح، 54.37 کروڑ روپئے کے بقدر نظرثانی شدہ تخمینے کے مقابلے میں مالی برس 2021-22 کے دوران میگا فوڈ پارک اسکیم کے تحت مجموعی اخراجات 52.59 کروڑ روپئے کے بقدر تھے، جو کہ نظرثانی شدہ مختصر کردہ فنڈ کے 96.72 فیصد کے بقدر ہے۔

تاہم ، میگا فوڈ پارک اسکیم کو ، صرف پابند واجبات کی شرط کے ساتھ، یکم اپریل 2021 سے بند کر دیا گیا۔

ضمیمہ

******

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1844



(Release ID: 1982880) Visitor Counter : 66


Read this release in: English