خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم ایف ایم ای اسکیم میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے تحت مصنوعات

Posted On: 05 DEC 2023 5:01PM by PIB Delhi

خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)  نے متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی سفارشات پر، پی ایم ایف ایم ای کے تحت 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 713 اضلاع کے لیے ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) اسکیم  کو منظوری دے دی ہے۔ 713 اضلاع کے لیے  او ڈی او پی  کی تفصیلی فہرست ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

او ڈی او پی کو ریاست مہاراشٹر کے تمام 36 اضلاع کے لیے منظور کیا گیا ہے جس میں 20 منفرد مصنوعات شامل ہیں ۔ تاہم، پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ریاست مغربی بنگال کی جانب سے کسی او ڈی او پی پروڈکٹ کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

ڈجیٹل او ڈی او پی جی آئی ایس نقشہ 713 اضلاع، 216 مربوط قبائلی ترقیاتی علاقوں، 112 توقعاتی اضلاع اور 35 ایس اضلاع میں او ڈی او پی کی ضلع کے لحاظ سے تفصیلات کی جانب اشارہ کرتا ہے، ساتھ ہی جی آئی ایس نقشے پر 40 فیصد ایس سی آبادی کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ استفادہ کنندگان کو اس کےوسائل کی شناخت اور انہیں دیکھنے میں آسانی ہو۔ جی آئی ایس نقشہ https://odop.mofpi.gov.in/odop/ پر دستیاب ہے۔

ضمیمہ

******

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1843



(Release ID: 1982870) Visitor Counter : 58


Read this release in: English