زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کی ڈیجیٹل کاری
Posted On:
05 DEC 2023 6:04PM by PIB Delhi
شفاف طریقے سے حساب کتاب اور بیمہ کمپنیوں کے دعووں کے تصفیے کے لیے، ’ڈیجی کلیم‘ نام سے دعوے کا ماڈیول تیار کیا گیا ہے اور اسے خریف 2022 سیزن سے نافذ کیا گیا ہے،جس میں تمام دعوے بیمہ کمپنی کی بجائے قومی فصل بیمہ پورٹل (این سی آئی پی) کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور پبلک فائنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کا استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے کھاتوں میں ادائیگی کی جاتی ہے، جس کی نگرانی مرکزی اور ریاستی حکومت کر سکتی ہے۔ کسان ’ڈیجی کلیم‘ ماڈیول نہیں چلاتے اور صرف حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے اہلکاروں کو اس ماڈیول تک رسائی حاصل ہے۔ تاہم، دعووں کے تصفیہ پر، کسان کو ایک لنک کے ساتھ ایس ایم ایس بھیجا جاتا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے دعووں کی ادائیگی کی صورتحال کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے عملی رہنما خطوط شکایات کے ازالے کے طریقہ کار فراہم کرتے ہیں۔ ابتدائی سطح پر، شکایات کے ازالے کے لیے، ہر بلاک اور ضلع نے بلاک/ضلع سطح کی شکایت کے ازالے کے افسر کو نامزد کیا ہے، تاکہ شکایت موصول ہونے کے 7 دنوں کے اندر کسانوں، بینکوں، بیمہ کمپنیوں وغیرہ کی شکایات کا جواب دیا جا سکے۔ بلاک کی سطح پر عدم اطمینان کی صورت میں، معاملہ کو ضلع مجسٹریٹ/کلیکٹر کی سربراہی والی ضلعی سطح کی شکایت کے ازالہ کی کمیٹی (ڈی جی آر سی) کے سامنے لایا جا سکتا ہے۔ ضلعی سطح پر کسی بھی فریق کے فیصلے سے اختلاف کی صورت میں؛ ڈی جی آر سی کے فیصلے سے 15 دنوں کے اندر ریاستی سطح کی شکایت کے ازالہ کی کمیٹی (ایس جی آر سی) کے سامنے اس معاملہ کو پیش کیا جاتا ہے۔ ایس جی آر سی کی سربراہی نوڈل ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری/ سکریٹری کرتے ہیں۔ ایس جی آر سی کو شکایت موصول ہونے کے 15 دنوں کے اندر شکایت کا ازالہ کرنا ہوگا۔ کمیٹی کا فیصلہ تمام فریقین کو قبول کرنا ہوگا۔
کسانوں کو اپنی شکایات/ خدشات/ سوالات درج کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک کرشی رکشک پورٹل اور ہیلپ لائن تیار کی گئی ہے، جو کہ ایک واحد ٹول فری فون نمبر سے مربوط شکایات کے ازالے کا طریقہ کار ہے، جس میں ڈیجیٹل پورٹل اور ایک کال سنٹر بھی ہے۔ یہ کرشی رکشک پورٹل اور ہیلپ لائن چھتیس گڑھ کے لیے پائلٹ بنیادوں پر شروع کی گئی تھی۔
قومی فصل بیمہ پورٹل (این سی آئی پی) اپریل 2018 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے وقتاً فوقتاً نئی خصوصیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تاکہ اسے بہتر انتظامیہ، تال میل، شفافیت اور حقیقی وقت میں معلومات حاصل کرنے اور مرحلہ وار طریقے سے نگرانی کرنے والے مرکزی ڈیٹا سورس کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی آئی ٹی پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا جا سکے۔ این سی آئی پی فصلوں کے بیمہ کے لیے ایک ویب پر مبنی پورٹل ہے (https://pmfby.gov.in) جو پی ایم ایف بی وائی کے عمل جیسے نوٹیفکیشن، مختلف چینلز جیسے بینکوں، سی ایس سی، بیچوانوں وغیرہ کے ذریعے کسانوں کے اندراج اور دعوے کے حساب کتاب کو ڈیجیٹائز کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ یوٹیلٹیز کو آئی ٹی سیٹ اپ کے تحت پروسیس کو منظم کرنے کے قابل بھی بناتا ہے۔ این سی آئی پی بیمہ شدہ فصلوں سے متعلق پورے ڈیٹا کو حاصل کرتا ہے اور فصل بیمہ اسکیم سے متعلق ڈیٹا کے ذخیرہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
این سی آئی پی کو ایس ایس ایل (ایچ ٹی ٹی پی ایس)پر ہوسٹ کیا گیا ہے اور یہ لاگ ان اور پاس ورڈ کے ذریعے قابل رسائی ہے۔ نیز، مشین کی مداخلت سے بچنے کے لیے کیپچا لاگو کیا جاتا ہے۔ درخواست اور جواب کا پے لوڈ کلائنٹ کی طرف سے خفیہ کردہ ہے۔ ڈیجی کلیم کے عمل کے تحت، پی ایف ایم ایس پلیٹ فارم کے ذریعے آدھار کی تصدیق کے بعد کلیم اکاؤنٹ یا آدھار پر مبنی اکاؤنٹ میں دعووں کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – س ا
U: 1834
(Release ID: 1982865)
Visitor Counter : 131