تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس

Posted On: 05 DEC 2023 3:28PM by PIB Delhi

امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  ایک جامع قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس تین مرحلوں میں حکومت ہند کی  امداد باہمی کی وزارت  کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ کوآپریٹو سیکٹر کی متنوع نوعیت اور حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے، تین مرحلوں میں ڈیٹا اکٹھا کرکے ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  1. قومی کوآپریٹو ڈیٹابیس کا مرحلہ اول: مرحلہ اول کے تحت، تین سیکٹرز یعنی پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس)، ڈیری اور فشریز کی تقریباً 2.64 لاکھ پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیز کی نقشہ سازی فروری 2023 میں مکمل ہوئی۔
  2. قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کا مرحلہ دوم: مرحلہ دوم کے تحت، قومی کوآپریٹو سوسائٹیز/فیڈریشنز کی ان کے جنرل باڈی ممبران کے ساتھ نقشہ سازی  مکمل کی گئی۔ مزید، ریاستی فیڈریشنوں، ضلعی یونینوں اور پرائمری کوآپریٹیو کے ساتھ ان کے نیچے کی طرف روابط بھی قائم کئے گئے۔ اسٹیٹ کوآپریٹو بینکوں (ایس ٹی سی بیز)، ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینک (ڈی سی سی بیز)، اربن کوآپریٹو بینک (یو سی بیز)، اسٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک (ایس سی اے آر ڈی بیز)، پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک (پی سی اے آر ڈی بزی)، شوگر کوآپریٹو ملز، ریاستی فیڈریشنز، ڈسٹرکٹ یونینز اور ایم ایس سی ایس سے متعلق ڈیٹا براہ راست کوآپریٹو سوسائٹی سے یا ان کی قومی/ریاستی فیڈریشنوں کے ذریعے جمع کیے گئے ۔
  3. قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کا مرحلہ سوم: مرحلہ سوم کے تحت، امداد باہمی کی وزارت نے ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے آر سی ایس کے دفتر کے ذریعے مئی 2023 میں دیگر تمام شعبوں میں کام کرنے والی 5 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیوں تک نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کو توسیع دینے کا عمل شروع کیا۔ کیرالہ اور منی پور کو چھوڑ کر تقریباً تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے قومی  کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے تحت (97فیصد) ڈیٹا اندراجات مکمل کیے۔

چوبیس نومبر 2023 تک، کوآپریٹو سوسائٹیوں کی کل تعداد جیسا کہ قومی  کوآپریٹو ڈیٹا بیس میں بتایا گیا ہے 7,94,866 ہیں اور ان کی تعداد کی تفصیلات  شعبہ وار  ضمیمہ ’اے‘ میں دی گئی ہیں۔

حکومت ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 2002 کے ذریعے ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کا انتظام کرتی ہے۔ ایکٹ کے سیکشن 77، 78، 108، 122، 123 کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیز کا سینٹرل رجسٹرار ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے کام کاج کا معائنہ، انکوائری ، ہدایات وغیرہ کے ذریعے کرتا ہے۔ ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے کام کی  نگرانی ریاستی کوآپریٹو ایکٹ کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ کوآپریٹو سوسائیٹیاں جو بینک کے طور پر کام کر رہی ہیں، ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے  چلائی  اور نگرانی کی جاتی ہیں۔

ضمیمہ اے

قومی کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق ان کی رکنیت کے ساتھ ریاست وار  پرائمری سطح کی  کوآپریٹو سوسائٹیز:

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

کو آپریٹیوز کی کل تعداد

 

اراکین کی کل تعداد

1

انڈو مان و نکوبار جزائر

2204

144470

2

آندھرا پردیش

17659

9592641

3

اروناچل پردیش

1166

87549

4

آسام

11075

4322019

5

بہار

26640

16012043

6

چنڈی گڑھ

476

49721

7

چھتیس گڑھ

8971

4750760

8

دہلی

5943

1569276

9

گوا

5439

1578444

10

گجرات

80992

16823572

11

ہریانہ

32384

5460788

12

ہماچل پردیش

5095

1825071

13

جموں اور کشمیر

8608

893241

14

جھارکھنڈ

11407

2092444

15

کرناٹک

44024

33317652

16

کیرالہ

6103

27325326

17

لداخ

267

27138

18

لکشدویپ

35

84393

19

مدھیہ پردیش

51702

13422641

20

مہاراشٹر

222158

58014708

21

منی پور

5580

471887

22

میگھالیہ

2647

239822

23

میزورم

1224

49365

24

ناگالینڈ

8118

310933

25

اوڈیشہ

6606

8645178

26

پڈوچیری

457

463777

27

پنجاب

19032

3416779

28

راجستھان

36816

11638406

29

سکم

3789

116097

30

تمل ناڈو

21219

23490179

31

تلنگانہ

60122

14299542

 

32

دادرہ اور نگر حویلی اور

دامن اور ڈی آئی یو

 

529

 

46622

33

تریپورہ

3142

511878

34

اتر پردیش

43439

18474836

35

اتراکھنڈ

5288

1601208

36

مغربی بنگال

31191

9590131

 

کل

791547

290760537

بتاریخ:  24 نومبر 2023

 

نمبر شمار

سوسائیٹیوں کی قسمیں

کل کو آپریٹیو سوسائٹیاں

1

پرائمری کوآپریٹو

791547

2

بلاک/تلوکا/منڈل فیڈریشن

242

3

علاقائی فیڈریشن

42

4

ڈسٹرکٹ فیڈریشن

357

5

ریاستی فیڈریشن

164

6

نیشنل فیڈریشن*

19

7

ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو

1585

8

ریاستی کوآپریٹو بینکس

32

9

ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینکس

338

10

پرائمری کوآپریٹو زراعت اور دیہی

ترقیاتی بینک (پی سی اے آر ڈی بی)

526

11

ریاستی کوآپریٹو زراعت اور دیہی

ترقیاتی بینک (ایس سی اے آر ڈی بی)

14

 

میزان

794866

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔

U- 1812


(Release ID: 1982767) Visitor Counter : 86


Read this release in: English