وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے لیے دیے گئے فنڈز

Posted On: 05 DEC 2023 2:52PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی ماہی گیری،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے  ماہی گیری کےمحکمہ نے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)  کے تحت  گزشتہ تین برسوں(21-2020 سے 23-2022) اور رواں سال(24-2023) کے دوران، حکومت کیرالہ کی ماہی پروری کی ترقیاتی تجاویز کو منظوری دی ہے جس پر 903.32 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور ریاست میں ماہی گیری اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے 239.27 کروڑ روپے کے مرکزی فنڈز جاری کیے ہیں۔

مالی سال 21-2020 سے 23-2022 کے دوران جاری کیے گئے 239.27 کروڑ روپے کے مرکزی فنڈز میں سے کیرالہ کی حکومت نے ریاست میں منظور شدہ ماہی گیری کی ترقیاتی سرگرمیوں کے نفاذ کے لیے 213.02 کروڑ روپے کے اخراجات کی اطلاع دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 144.35 کروڑروپے کے  استعمال کے سرٹیفکیٹ بھی داخل کئے ہیں۔

پی ایم ایم ایس وائی کو کیرالہ سمیت  تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔ کیرالہ حکومت کے لئے  منظور شدہ پی ایم ایم ایس وائی پروجیکٹوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔

پی ایم ایم ایس وائی کو متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  کے اندر فنڈز کی ضلع وار تقسیم بھی متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ کیرالہ کی ریاستی حکومت نے مطلع کیا ہے کہ مالی سال21-2020 سے 23-2022 کے دوران ضلع کوزی کوڈ کو ماہی گیری کی ترقی کے لیے 368.18 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جن میں سے ضلع نے اب تک منظور شدہ منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 300.69 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

یہ جانکاری ماہی پروری،مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ج۔و ا. ۔ ج

UN0-1804


(Release ID: 1982685) Visitor Counter : 70
Read this release in: English