محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد

Posted On: 04 DEC 2023 5:28PM by PIB Delhi

آنریبل سپریم کورٹ کے 04.11.2022 کے فیصلہ کے پیراگراف (v) 44  اور (vi) 44 کے ساتھ پڑھے گئے پیراگراف (ix) 44 میں موجود ہدایات کے مطابق، 29.12.2022 کو ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعہ آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں، اس کے بعد مورخہ 05.01.2023 کو اُن پنشنرز کی طرف سے تصحیح آئی جو 01.09.2014 سے پہلے ریٹائر ہو چکے تھے اور ریٹائرمنٹ سے پہلے اجرت کی حد سے زیادہ تنخواہ پر پنشن فنڈ میں حصہ ڈالنے کے لیے مشترکہ آپشن استعمال کر چکے تھے لیکن جن کے مشترکہ اختیارات کو ای پی ایف او کے ذریعے (کٹ آف تاریخ کی بنیاد پر) مسترد کر دیا گیا تھا۔ مشترکہ اختیارات 03.03.2023 کو یا اس سے پہلے درج کیے جانے تھے۔ جس تاریخ تک آن لائن مشترکہ اختیارات داخل کیے جانے تھے اسے 03.05.2023 تک بڑھا یا گیا، اس کے بعد 26.06.2023 تک اور پھر 11.07.2023 تک بڑھا دیا گیا۔

آنریبل سپریم کورٹ کے مورخہ 04.11.2022 کے فیصلے کے پیراگراف (v) 44 کے ساتھ پڑھے گئے پیراگراف (iii) 44 اور پیراگراف (iv) 44 میں موجود ہدایات کے مطابق، ای پی ایف او کی طرف سے 20.02.2023 کو آن لائن مشترکہ اختیارات ان ملازمین کی طرف سے بھرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں، جو 01.09.2014 سے پہلے سروس میں تھے اور 01.09.2014 کو یا اس کے بعد سروس میں رہے لیکن ملازمین کی پنشن اسکیم (ای پی ایس)، 1995 کے پیراگراف (3) 11 کے پروویزو کے تحت مشترکہ اختیار کا استعمال نہیں کر سکے۔ مشترکہ اختیار کا فارم 03.05.2023 کو یا اس سے پہلے پُر کیا جانا تھا۔ مشترکہ اختیارات کو بھرنے کی تاریخ 26.06.2023 تک اور اس کے بعد 11.07.2023 تک بڑھا دی گئی تھی۔

مذکورہ فیصلہ کے پیراگراف (vii) 44 میں موجود ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے لیے، حکومت نے دو نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں – ایس او 2060 (ای) اور ایس او 2061 (ای) مورخہ 3 مئی، 2023۔

پنشنرز/ممبران کو زیادہ اجرت پر پنشن کے اہل پائے جانے کی صورت میں، 04.11.2022 کے آنریبل سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل میں، پنشنرز/ممبران کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ زیادہ تنخواہ پر قابل ادائیگی پنشن کی رقم الگ الگ معاملے میں الگ الگ  ہوگی۔

ای پی ایس، 1995 کے تحت پنشن فنڈ ایک جمع فنڈ ہے۔ پنشن فنڈ میں، انفرادی کھاتوں کو برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ ای پی ایس، 1995 کے ممبران ان کی اہلیت کی بنیاد پر سروس کے سالوں کی تعداد کی بنیاد پر ودہولڈنگ بینیفٹ یا پنشن کے اہل ہیں۔ 31.03.2019 کو فنڈ کی حقیقی تشخیص کے مطابق، پنشن فنڈ خسارے میں ہے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت  –  ن ا

U: 1760



(Release ID: 1982564) Visitor Counter : 102


Read this release in: English