جل شکتی وزارت
دریاؤں کی صفائی اور تحفظ
Posted On:
04 DEC 2023 6:09PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بساویشور توڈو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ دریاؤں کی صفائی اور بازبحالی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ یہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹیز) اور مقامی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ندی اور دیگر آبی ذخائر، ساحلی آبی ذخائر یا زمین پر آلودگی کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے سیوریج اور صنعتی فضلے کے مقررہ اصولوں کے مطابق ضروری ٹریٹمنٹ کو یقینی بنائیں۔دریاؤں کے تحفظ کے لیے ، یہ وزارت گنگا اور اس کی معاون ندیوں اور گنگا ندی اور اس کی معاون ندیوں کے لیے نمامی گنگا کی مرکزی سیکٹر اسکیم کو چھوڑ کر دریاؤں کے لیے قومی دریا تحفظ منصوبے (این آر سی پی) کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کے ذریعہ ملک میں ندیوں کے شناخت شدہ حصوں میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ این آر سی پی ور نمامی گنگے پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، سیوریج کا بنیادی ڈھانچہ اٹل مشن برائے باز بحالی اور شہری تغیر (امرت) اور ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیز مشن جیسے پروگراموں کے تحت بنایا گیا ہے۔
مالی برس 2021-22 سے 2025-26 تک یعنی 15 مالی سائیکل کی مدت کے لیے، این آر سی ڈی اور این ایم سی جی کی اسکیموں کے لیے فنڈس کی تخصیص بالترتیب 2652.00 کروڑ روپئے اور 22500 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
مرکزی حکومت، ندیوں کے تحفظ کی اسکیموں کے تحت، گندے پانی کے علاج کے لیے کسی تکنالوجی کے انتخاب پر اصرار نہیں کرتی ہے۔ گھریلو سیوریج ٹریٹمنٹ کے لیے ایس ٹی پیز بنائے جاتے ہیں جبکہ صنعتوں کے لیے ای ٹی پیز/ سی ای ٹی پیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ فطرت پر مبنی متبادلوں، تیار شدہ مربوط زمینوں، بایو ریمیڈیئشن وغیرہ کو بھی فضلے ٹریٹمنٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بجائے، اس کا انحصار لائف سائیکل لاگت، آپریشن اور رکھ رکھاؤ (او اینڈ ایم) کی لاگت، دیے گئے مقام کے لیے موزوں، سائٹ کے مخصوص حالات وغیرہ پر ہوتا ہے۔ تحفظ کی اسکیموں اور سیوریج ٹریٹمنٹ تکنالوجی کی توجہ / زور ماحولیات (تحفظ) ایکٹ 1986 کے تحت مقرر کردہ معیارات کو حاصل کرنے پر ہے۔
مرکزی حکومت کے ذریعہ نمامی گنگے پروگرام کے تحت ہائیبرڈ انیوٹی ماڈل (ایچ اے ایم)، ایک شہر – ایک آپریٹر تصور، وغیرہ سمیت مختلف اختراعات کو فروغ دیا گیا۔اس کے علاوہ، سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) / اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈس (ایس پی سی بی)/ پولیوشن کنٹرول کمیٹیز (پی سی سی)، آن لائن مانٹرنگ پورٹل (پرایاگ – جمنا، گنگا اور ان کی معاون ندیوں کے آن لائن جائزے کے لیے پلیٹ فارم )، عوامی شراکت داری، وغیرہ کے توسط سے بہتر نگرانی کے نظام نافذ کیے گئے۔
ضمیمہ
****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1777
(Release ID: 1982561)
Visitor Counter : 91