مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
شہری کچی بستیوں میں شہریوں کے لیے سہولیات
Posted On:
04 DEC 2023 4:28PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ ’زمین‘ اور ’کالونائزیشن‘ کا شعبہ ریاست کے ذمے ہیں۔ کچی آبادیوں کی بہتری اور ان کے متعلقہ علاقوں میں صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرانے سے متعلق تمام تر اسکیمیں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ذریعہ نافذ کی جاتی ہیںَ لہٰذا، کچی بستیوں کے علاقوں کی حد بندی اور شہری سہولتیں فراہم کرانے کے لیے مختص فنڈ کی تفصیلات متعلقہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتیں کرتی ہیں۔
تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، ’سب کے لیے مکان‘ کی تصوریت کے تحت، کچی آبادیوں کے عوام سمیت تمام تر مستحق مستفیدین کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے، 25 جون 2015 سے، پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے - یو) کے تحت مرکزی تعاون کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں اپنا تعاون فراہم کر رہی ہے۔اس اسکیم کو چار زمروں یعنی ، بینفشری لیڈ کنسٹرکشن (بی ایل سی)، شراکت داری میں قابل استطاعت ہاؤسنگ (اے ایچ پی)، اِن – سیٹو سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) اور کریڈٹ سے مربوط سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے توسط سے نافذ کیا جاتا ہے۔ 20 نومبر 2023 تک، کچی آبادیوں کے افراد سمیت مستحق افراد کے لیے 1.18 کروڑ مکانات کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان میں 78.15 لاکھ مکانات تیار کیے جا چکے ہیں اور انہیں مستفیدین کے حوالے کیا جا چکا ہے، جبکہ بقیہ مکانات تعمیرات/ گراؤنڈنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ 1.18 کروڑ مکانات میں سے بی ایل سی / اے ایچ پی / آئی ایس ایس آر زمروں کے تحت پی ایم اے وائی – یو کے 20.64 لاکھ مکانات کچی بستیوں میں رہنے والے افراد کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔
پی ایم اے وائی – یو کے علاوہ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت مختلف مشنوں کے توسط سے ملک بھر میں کچی بستیوں میں آباد لوگوں سمیت شہروں میں آباد غریب افراد کے لیےبنیادی شہری سہولیات فراہم کرانے کے سلسلے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی ہے، ان مشنوں میں اٹل مشن برائے باز بحالی اور شہری تغیر 2.0 (امرت 2.0) اور سووَچھ بھارت مشن – شہری 2.0 (ایس بی ایم – یو 2.0) شامل ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے تاکہ حفظانِ صحت کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے اور کچی بستیوں سمیت تمام شہریوں کو قابل استطاعت حفظانِ صحت فراہم کی جا سکے۔آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے تحت، کچی بستیوں سمیت تمام مستحق کنبوں کو سالانہ 5 لاکھ روپئے تک کا صحتی بیمہ فراہم کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، کچی بستیوں سمیت لوگوں کے نزدیک مفت اور معیاری حفظانِ صحت کی فراہمی کے مقصد سے صحت اور چاق و چوبند رہنے کے مراکز (ایچ ڈبلیو سی)کے قیام کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت ملک کی کچی بستیوں میں سوبھاگیہ – پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا، پردھان منتری اجّولا یوجنا (پی ایم یو وائی)، اُجالا اور تعلیم سے متعلق اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔
****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1774
(Release ID: 1982531)
Visitor Counter : 102