ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002
Posted On:
04 DEC 2023 3:19PM by PIB Delhi
بایو ڈائیورسٹی ہیریٹج سائٹ ایک منفرد تحفظ کا طریقہ ہے جسے حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کے سیکشن 37 کے تحت تسلیم کیا گیا ہے۔ بایو ڈائیورسٹی ہیریٹج سائٹس بیش قیمتی حیاتیاتی تنوع ہے، جس میں جنگلی کے ساتھ ساتھ گھریلو جانوروں کی انواع؛ اعلیٰ قسم کی مقامی انواع؛ نایاب اور خطرے سے دوچار نسلیں، بنیادی انواع، ارتقائی اہمیت کی انواع، پالنے والی/ کاشت کی جانے والی نسلوں کے جنگلی اجداد؛ حجری بستر؛ ثقافتی تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے ثقافتی، اخلاقی یا جمالیاتی اقدار، ان کے ساتھ طویل انسانی رفاقت کے ساتھ یا اس کے بغیر، شامل ہیں۔
حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کے سیکشن (1) 37 کے مطابق، ریاستی حکومت، وقتاً فوقتاً مقامی اداروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ، بایو ڈائیورسٹی ہیریٹج سائٹس کے طور پر حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کے حامل علاقوں کو سرکاری گزٹ میں نوٹیفائی کر سکتی ہے۔
اب تک سولہ (16) ریاستوں کی طرف سے چوالیس (44) بایو ڈائیورسٹی ہیریٹج سائٹس کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ ان سائٹس کی تفصیلات ضمیمہ میں پیش کی گئی ہیں۔
حکومت ہند قبائلی ذیلی منصوبہ، شمال مشرقی پہاڑی خطہ اور شیڈیولڈ کاسٹ سب پلان جیسی اسکیموں کے ذریعے پودوں کے جینیاتی وسائل بشمول کسانوں کی اقسام کے بیجوں اور زمینوں کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے۔ نیشنل بیورو آف پلانٹ جینیٹک ریسورسز - انڈین کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ، نئی دہلی کی طرف سے کسانوں کی طرف سے شناخت کی گئی مختلف فصلوں کی کل 233 انتہائی ممکنہ اقسام کو آن فارم کاشت کاری، ویلیو چین اور مارکیٹنگ کے ذریعے محفوظ کیا جا رہا ہے، جس میں سیلف ہیلپ گروپس اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن شامل ہیں (سات ریاستوں میں بشمول آسام، ہماچل پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ)۔
اس کے علاوہ، پودوں کی اقسام اور کسانوں کے حقوق کے اختیار کا تحفظ (پی پی وی ایف آر) ایکٹ، 2001 کےسیکشن (iv) (1) 39کے تحت، پی پی وی ایف آر اتھارٹی ہر سال پودوں کے جینیاتی وسائل کے تحفظ میں شامل کسانوں/کاشتکار برادریوں کو ایوارڈز، انعامات اور پہچان فراہم کرتی ہے۔
پلانٹ جینوم سیویئر کمیونٹی ایوارڈ پانچ کاشتکاری برادریوں کو دیا جاتا ہے اور ہر ایوارڈ کی رقم 10.00 لاکھ روپے ہے، جس کے ساتھ ایک سند بھی دی جاتی ہے۔ پلانٹ جینوم سیویئر فارمر انعام دس کسانوں کو دیا جاتا ہے اور ہر انعام کی رقم 1.50 لاکھ روپے ہے۔ پلانٹ جینوم سیوویئر فارمر ریکگنیشن بیس کسانوں کو 1.00 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے دیا جاتا ہے۔
اب تک 41 پلانٹ جینوم سیویئر کمیونٹی ایوارڈز، 67 پلانٹ جینوم سیویئر فارمر ریوارڈز، اور 84 پلانٹ جینوم سیویئر فارمر ریکگنیشن دیے جا چکے ہیں۔
ضمیمہ
S. No.
|
Name of Biodiversity Heritage Site
|
Area (ha)
|
District& State
|
-
|
Majuli River Island
|
87500
|
Majuli, Assam
|
-
|
Borjuli Wild Rice Site
|
0.41
|
Sonitpur, Assam
|
-
|
Hajong Tortoise Lake
|
526.78
|
Dima Hasao, Assam
|
-
|
Purvatali Rai
|
0.73
|
North Goa, Goa
|
-
|
Sacred Grove at Sural Bhatori Monastery
|
0.6
|
Chamba, Himachal Pradesh
|
-
|
High Altitude Meadow, HudanBhatori
|
8.74
|
Chamba, Himachal Pradesh
|
-
|
Birch-pine Forest Patch, Nain Gahar
|
12.22
|
Lahaul&Spiti, Himachal Pradesh
|
-
|
Nallur tamarind groves
|
21.85
|
Bengaluru, Karnataka
|
-
|
Hogrekan
|
1015
|
Chikmagalur, Karnataka
|
-
|
University of Agricultural Sciences, GKVK Campus
|
167
|
Bengaluru, Karnataka
|
-
|
Ambaragudda
|
3857.17
|
Shimoga, Karnataka
|
-
|
Asramam
|
57.33
|
Kollam, Karnataka
|
-
|
Naro Hills
|
200
|
Satna, Madhya Pradesh
|
-
|
Patalkot
|
8367.49
|
Chhindwara, Madhya Pradesh
|
-
|
Amarkantak
|
7681.5
|
Amarkantak, Madhya Pradesh
|
-
|
Glory of Allapallii
|
6
|
Gadchiroli
|
-
|
BambardeMyristica Swamps
|
2.59
|
Dodamarg, Maharastra
|
-
|
Ganeshkhind Garden
|
33.01
|
Pune, Maharastra
|
-
|
Landorkhori
|
8.08
|
Jalgaon, Maharastra
|
-
|
Schisturahiranyakeshi
|
2.11
|
Sindhudurg, Maharastra
|
-
|
Dialong Village
|
1135
|
Tamenglong, Manipur
|
-
|
Khlaw Kur SyiemKmielng
|
16.05
|
Ri-Bhoi, Meghalaya
|
-
|
Mandasaru
|
528
|
Kandhamalc
|
-
|
Mahendragiri
|
4250
|
GajapatiMaharastra
|
-
|
Gandhamardan Hill
|
18964
|
Bolangir and BargarhMaharastra
|
-
|
TungkyongDho
|
0.0650
|
North Sikkim, Sikkim
|
-
|
Arittapatti
|
193.215
|
Madurai, Tamil Nadu
|
-
|
Ameenpur Lake
|
229.05
|
Sangareddy, Telangana
|
-
|
Gharial Rehabilitation Centre
|
10
|
Lucknow, Uttar Pradesh
|
-
|
Baramura waterfall
|
150
|
Khowai, Tripura
|
-
|
Unakoti
|
40
|
Unakoti, Tripura
|
-
|
Silachari Caves
|
100
|
Gomati, Tripura
|
-
|
Debbari or Chabimura
|
215
|
Gomati, Tripura
|
-
|
Betlingshib and its surroundings Tonglu
|
350
|
North district, Tripura
|
-
|
Tonglu
|
230
|
Darjeeling, West Bengal
|
-
|
Dhotrey
|
180
|
Darjeeling, West Bengal
|
-
|
Chilkigarh KanakDurga
|
22.62
|
Jhargram, West Bengal
|
-
|
State Horticulture Research and Development Station
|
39.61
|
Nadia, West Bengal
|
-
|
Char Balidanga
|
46.862
|
Nadia, West Bengal
|
-
|
Amkhoi Wood Fossil Park
|
10 0.667
|
Birbhum, West Bengal
|
-
|
Baneswar Shiva Dighi
|
0.667
|
Coochbehar. West Bengal
|
-
|
NamthingPokhari
|
4.819
|
Darjeeling, West Bengal
|
-
|
Birampur-BaguranJalpai
|
95.91
|
PurbaMedinipur, West Bengal
|
-
|
Haldir Char Island
|
4.73
|
PurbaMedinipur, West Bengal
|
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت – ن ا
U: 1757
(Release ID: 1982527)
Visitor Counter : 118