مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دہلی میٹرو کے ذریعے سمارٹ کارڈ کا آغاز

Posted On: 04 DEC 2023 4:28PM by PIB Delhi

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے کلوزڈ لوپ دہلی میٹرو اسمارٹ کارڈز کو مرحلہ وار طریقے سے اوپن لوپ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) سے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

این سی ایم سی کارڈز کے فوائد درج ذیل ہیں:

  1. کسٹمر فرینڈلی:  صارفین این سی ایم سی کے مطابق سسٹم میں ملک بھر میں میٹرو اور بس سفر کے لیے ایک ہی کارڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
  2. سہولت:  صارفین کرایہ کی ادائیگی کے لیے اپنے بینک کے جاری کردہ این سی ایم سی کارڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
  3. بغیر نقدی کے لین دین:  این سی ایم سی کیش لیس ٹرانزیکشن ماحول کو فروغ دیتا ہے۔

(iv) ریچارج میں آسانی:  صارفین آسانی سے اپنے این سی ایم سی کو آن لائن یا مقررہ ریچارج پوائنٹس پر ریچارج کرسکتے ہیں، جس سے کارڈ کا انتظام کرنے کا ایک بغیر پریشانی والا طریقہ فراہم ہوتا ہے۔

ڈی ایم آر سی نے مطلع کیا ہے کہ آر بی آئی کے رہ نما خطوط کی وجہ سے این سی ایم سی کو متعارف کرانے میں انھیں کوئی تاخیر یا چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر میٹرو ریل سسٹم بھی آہستہ آہستہ کلوزڈ لوپ کارڈ سسٹم سے این سی ایم سی میں منتقل ہو رہے ہیں۔

یہ جانکاری ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1767



(Release ID: 1982504) Visitor Counter : 64


Read this release in: English