کوئلے کی وزارت
کوئلے کی مجموعی پیداوار میں 12.73 فیصد اضافہ
پیداوار نومبر 2023تک 524.53 ملین ٹن تک پہنچ گئی
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2023 4:10PM by PIB Delhi
موجودہ درآمدی پالیسی کے مطابق کوئلے کو اوپن جنرل لائسنس (او جی ایل) کے تحت رکھا جاتا ہے اور صارفین قابل اطلاق ڈیوٹی کی ادائیگی پر اپنے معاہدے کے مطابق اپنی پسند کے ذرائع سے کوئلہ درآمد کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ کوئلے کی وزارت کا مینڈیٹ ملک میں کوئلے کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے نومبر 2023 کے مہینے کے دوران کوئلے کی مجموعی پیداوار میں قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جو 84.53 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گیا ہے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے 76.14 ملین ٹن کے عددسے زیادہ ہے، جو 11.03 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔
کوئلے کی مجموعی پیداوار (نومبر 2023 تک) مالی سال 23-24میں بڑھ کر 591.28ملین ٹن (عارضی) ہوگئی ہے جب کہ مالی سال 22-23کی اسی مدت کے دوران 12.73 فیصد اضافے کے ساتھ 524.53 ملین ٹن تھی۔
یہ جانکاری کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 1764
(रिलीज़ आईडी: 1982501)
आगंतुक पटल : 74
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English