وزارات ثقافت
ثقافتی صنعتوں کے تعان کے لیے پہل قدمیاں
Posted On:
04 DEC 2023 3:28PM by PIB Delhi
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع دی گئی کہ حکومت ہماری ثقافت اور ثقافتی صنعتوں کی اہمیت کو سماجی و اقتصادی ترقی، ذریعہ معاش اور سرمایہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ افراد کی فلاح وبہبود کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔اسے مدنظر رکھتے ہوئے اور ساتھ ہی لوک فن اور ثقافت کی مختلف قسموں کے تحفظ و بقا اور فروغ کے لیے حکومت ہند نے ملک بھر میں سات علاقائی ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی) قائم کیے ہیں، جن کے صدر دفاتر پٹیالہ (پنجاب)، ناگپور (مہاراشٹر)، اُدے پور (راجستھان)، پریاگ راج (اترپردیش)، کولکاتا (مغربی بنگال)، دیماپور (ناگالینڈ) اور تنجاوُر (تمل ناڈو) میں موجود ہیں۔ ان علاقائی ثقافتی مراکز کو ان کی رکن ریاستوں میں ثقافتی پروگراموں / سرگرمیوں کے اہتمام کے لیے پورے سال باقاعدگی کے ساتھ سالانہ سرکاری امداد فراہم کی جاتی ہے۔ بھارت بھر کے تمام تر فنکار ان علاقائی ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی) کے ساتھ جڑے رہتے ہیں جو ان پروگراموں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں تاکہ انہیں اپنی روزی روٹی کمانے کا موقع حاصل ہو سکے۔ ان فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے انہیں اعزازیہ، ڈی اے / ڈی اے، رہائش اور مقامی نقل و حمل کے لیے رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، ان فنکاروں کو روزگار فراہم کرانے اور ان کی خیر و عافیت کے لیے، وزارت ثقافت ملک کے مختلف حصوں میں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو (آر ایس ایم) کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ سال 2015 سے، وزارت نے اب تک 14 آر ایس ایم منعقد کیے ہیں اور اپنے سات علاقائی ثقافتی مراکز کے توسط سے 2023 میں کوٹہ، پونے اور دہلی میں تین علاقائی سطح کے آر ایس ایم کا انعقاد کیا ہے۔اس کے علاوہ، یہ علاقائی ثقافتی مراکز ہر سال کم از کم 42 علاقائی میلوں کا اہتمام کرتے ہیں جو ان فنکاروں کو روزی روٹی فراہم کرانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ یہ زیڈ سی سی متعدد اسکیمیں نافذ کرتے ہیں جن میں نوجوان باصلاحیت فنکاروں کے لیے ایوارڈ، گرو ششیہ پرمپرا، تھیئٹر بازبحالی، تحقیق اور دستاویز بندی، شلپ گرام، او سی ٹی اے وی ای اور قومی ثقافتی تبادلہ پروگرام، شامل ہیں۔ وزارت ثقافت کے تحت یہ زیڈ سی سی بھارتی ثقافت اور تخلیقی صنعتوں کو تعاون فراہم کرانے کی غرض سے متعدد پہل قدمیاں بھی انجام دیتے ہیں۔ ورکشاپس، کیمپس، نمائشیں، کانفرنسیں اور سیمینار جیسی سرگرمیاں جن کا مقصد ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، ان زیڈ سی سی کے ذریعہ منعقد کیے جاتے ہیں جہاں ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں سے متعلق ، مختلف شعبوں کے شرکاء، ماہرین اور پیشہ واران کے درمیان خیالات، علم ، طریقوقں اور کام کاج کے طریقہ کار کاتبادلہ ہوتا ہے۔ زیڈ سی سی کے پروگراموں میں ملک کے کونے کونے سے فنکار شرکت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو دوسرے فنکاروں کی مختلف ثقافت، لباس اور رسم و رواج کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ان کی اقدار، عقائد اور طرز عمل کے ساتھ ساتھ ان کی فنکارانہ اور فکری کامیابیوں کو تشکیل دینے میں مدد کرتے ہیں۔ ان زیڈ سی سی کے زیر اہتمام پروگراموں کے دوران، بھارت کے مختلف حصوں کاریگروں کے ذریعہ اسٹال لگائے جاتے ہیں جو اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں تاکہ شرکاء کو ان کی خدمات اور تجربات سے آگاہ کیا جا سکے۔
کپڑے کی صنعت کی وزارت حکومت ہند کے تحت آفس آف ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور جامع دستکاری کلسٹر ترقیاتی اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) نافذ کرتا ہے، جس کا مقصد جامع انداز میں دستکاری کو ترقی، فروغ اور تحفظ فراہم کرانا اور صناعوں کو پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرانا ہے۔ این ایچ ڈی پی کے مندرجہ ذیل عناصر ہیں:
- مارکیٹنگ سے متعلق تعاون اور خدمات
- دستکاری کے شعبے میں ہنرمندی ترقی
- امبیڈکر ہست شلپ وکاس یوجنا
- صناعوں کو براہِ راست فائدہ
- بنیادی ڈھانچہ اور تکنالوجی تعاون
- تحقیق اور ترقی
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1771
(Release ID: 1982486)
Visitor Counter : 68