وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان کے دورے پر سری لنکا ئی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ویکوم لیانگے، آر ڈبلیو پی، آر ایس پی، یو ایس پی

Posted On: 04 DEC 2023 5:04PM by PIB Delhi

سری لنکائی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ویکوم لیانگے، آر ڈبلیو پی، آر ایس پی، یو ایس پی 3 سے 7 دسمبر 2023 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان طویل مدتی تعلقات کا ثبوت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ویکوم لیانگے کا یہ دورہ 4 دسمبر کو  نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے ساتھ شروع ہوا، جہاں انہوں نے ہندوستانی مسلح افواج کے ان جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کے لیے عظیم ترین قربانی دی ہے۔

نئی دہلی کے ساؤتھ بلاک لان میں لیفٹیننٹ جنرل ویکوم لیانگے کو  روایتی گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے  آرمی چیف جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کی۔ انہوں نے  تبادلہ خیال کیا اور دونوں افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے سمیت مختلف عصری امور پر مثبت بات چیت کی۔ اس کے بعد، لیفٹیننٹ جنرل ویکوم لیانگے نے ڈیفنس سکریٹری جناب گریدھر ارمنے، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ سے بات چیت کی۔

سری لنکا کی فوج کے کمانڈر جنرل ویکوم لیانگے کا چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان سے بھی ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔ یہ ملاقاتیں اور دو طرفہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے  کے مشترکہ مقاصد پر زور دیتی ہیں۔

یہ دورہ دو دوست پڑوسی ممالک کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون اور باہمی سمجھ کو فروغ دیتے ہوئے، برسوں سے  چلی آ رہی مضبوط ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-04at16.38.08UIJR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-04at16.38.07VKI3.jpeg

*****

ش ح – ق ت  –  ن ا

U: 1755



(Release ID: 1982481) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi