بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی گرین شپنگ سرخیوں میں


ایم او پی ایس ، ورلڈ بینک اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے ‘گرین ان لینڈ ڈبلیو  ویسلز ٹرانزیشن’ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا

فنانسنگ، تعمیر اور گرین ویسل پہل کو شروع کرنے پر مرکوز اسکیم کے ارد گرد رہا تبادلہ خیال

Posted On: 01 DEC 2023 5:53PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے عالمی بینک اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ(سی ایس ایل) کے تعاون سے آج ریاستی حکومت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کیرالہ کے کوچی میں 'گرین ان لینڈ ویسلز کی منتقلی کے لیے راہ ہموار کرنا' کے موضوع پر ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں ہونے والی بات چیت ‘ایم آئی وی2030 ’ اور ‘امرت کال ویژن 2047’ میں بیان کردہ خالص صفر ( نیٹ زیرو)  اخراج کے مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھے گی۔ ایم او پی ایس ڈبلیو خالص صفر کاربن کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی بحری شعبے کی پالیسی کے مطابق ہے جو اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وزیر اعظم کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کو پائیدار سبز نقل و حمل کی طرف بڑھنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسے وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کے تحت ‘نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن’ اور ایم او پی ایس ڈبلیو کے تحت ‘گرین اوشین گائیڈلائنز’ کے موجودہ حکومتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بندرگاہ کی ترقی، آپریشن اور دیکھ بھال میں ایک متحرک ماحولیاتی نظام تیار کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M0TI.jpg

ورکشاپ میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے افسران، آسام، مہاراشٹر، گوا، اوڈیشہ، کرناٹک، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، کیرالہ اسٹیٹ واٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور کوچی میٹرو ریل لمیٹڈ کی ریاستی حکومتوں کے نمائندوں، مختلف نجی اداروں بشمول کارگو مالکان وغیرہ نے شرکت کی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہے جس سے صنعت کے اہم رہنماؤں کو ہندوستان میں سبز تبدیلی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RZCC.jpg

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ہندوستان میں سمندری اور اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے نقل و حمل سے وابستہ شعبوں کے کچھ اہم شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جن میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی واٹر میٹرو اور پانی کی نقل وحمل سے متعلق ریاستی محکمے شامل ہیں۔ ورک شاپ کے درمیان متبادل ایندھن (جیسے بجلی، ہائیڈروجن اور میتھا نول) پر مبنی موجودہ اور  مستقبل کے جہازوں  کی سبز منتقلی  کی طرف پیش رفت کے بارے میں خیالات کا اشتراک کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035QH3.jpg

بات چیت جو مجوزہ منصوبے کے گرد مرکوز رہی، میں  فنانسنگ، تعمیر اور گرین ویسل اقدام کے آغاز کے ساتھ ساتھ اس کے لیے معاون انفرااسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ گرین فیول کے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوچی واٹر میٹرو کے نمائندوں نے اس بارے میں بتایا کہ کس طرح کوچی شہر میں پانی پر مبنی میٹرو سسٹم نہ صرف پانی پر مبنی  نقل و حمل کے  ذرائع  کواپنانے کی طرف ایک مضبوط قدم ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا عالمی منصوبہ ہے جس میں برقی جہازوں کا سب سے بڑا  بیڑا شامل ہے۔

تقریب کے دوران، کوچی واٹر میٹرو کی طرز پر، مہاراشٹر حکومت کے نمائندے نے کوچی واٹر میٹرو اور ایم او پی ا یس ڈبلیو کے ساتھ مہاراشٹرا میں اسی طرح کا واٹر میٹرو سسٹم شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کے درمیان ٹیکنالوجی کے استحکام اور معیار کاری کے لیے تحقیق اور ترقی کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ کے بعد 2 دسمبر 2023 کو کوچی واٹر میٹرو اور کوچین شپ یارڈ کا دورہ کیا جائے گا۔

*************

ش ح۔ م م۔ رض

U. No.1732



(Release ID: 1982282) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi