نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

جامع،  اولو العزم اور با عمل قیادت: نائب صدر نے پی ایم مودی کی ستائش کی


 نائب صدر نے کہا کہ انصاف کے طلب گاروں کو مزید انتظار کی ضرورت  نہیں

 نائب صدر نے کہا کہ بھارت دنیا کے لیے ایجنڈا طے کرتا ہے

قانونی تعلیم سے نئے راستے کھلیں گے- نائب صدر

نائب صدر نے ہدایت اللہ نیشنل لاء یونیورسٹی، رائے پور میں طلباء اور فیکلٹی سے خطاب کیا

Posted On: 03 DEC 2023 10:00PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ہدایت اللہ نیشنل لاء یونیورسٹی، رائے پور میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی، جامع،  اولو العزم اور با عمل قیادت کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم کو‘یگ پرش’  قرار دینے والی  اپنی بات کو دہراتے  ہوئے، نائب صدر نے وزیر اعظم کی قیادت میں  کئے  گئے ان اقدامات پر زور دیا جنہوں نے شہریوں کی زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ملک میں ایک اہل ،  امتیاز سے پاک  ماحولیاتی نظام تشکیل پایا ہے۔

ملک میں مضبوط عدالتی نظام کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ‘‘انصاف کے طلب گاروں کو   اب  انتظار کرنے کی
ضرورت  نہیں ۔

ہمارے ملک کے  موجودہ نظام کی تعریف کرتے ہوئے جہاں ہر فرد قانون کے تابع ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ حقیقی جمہوریت صرف اسی صورت میں قائم ہوتی ہے جب قانون کے سامنے برابری ہو اور تمام افراد قانون کے تحت جوابدہ ہوں اورایک قدر پر مبنی میکانزم کو فروغ دیا جائے۔

قانونی تعلیم کو اعلیٰ تعلیم  قرار دیتے ہوئے ،نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے طلباء کے لیے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو روایتی قانونی خدمات تک محدود نہ رکھیں، انہوں نے  طلباء کو پالیسی کے ارتقا میں تعاون دینے کی بھی  ترغیب دی۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ایک بڑی تبدیلی آئی  ہے جہاں بھارت پوری دنیا کے لیے ایجنڈا طے کرتا ہے ، پہلے ایسا نہیں  تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں ایک ماحولیاتی نظام کی موجودگی کی وجہ سے ہے جو سرپرستی اور بدعنوانی سے پاک ہے۔

*************

ش ح۔م م ۔ رض

U. No.1723


(Release ID: 1982211) Visitor Counter : 87
Read this release in: English