وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے خصوصی طور پر تیار کردہ کوئز مقابلے کے ساتھ معذور افراد کا بین الاقوامی  دن منایا


معذور افراد کے بین الاقوامی  دن کو منانے کا مقصد سماج کے تمام تر پہلوؤں میں دیویانگ جنو کی شمولیت کو فروغ دینا اور انہیں درپیش چنوتیوں کو لے کر بیداری پھیلانا ہے

Posted On: 03 DEC 2023 3:55PM by PIB Delhi

ہر سال 3 دسمبر کو دنیا معذور افراد کا بین الاقوامی دن( آئی ڈی پی ڈی) مناتی ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر معذور افراد کی خیر و عافیت اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری اور حمایت کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ این سی ای آر ٹی کے ساتھ مل کر  مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ خصوصی طور پر تیارکردہ کوئز کے توسط سے آئی ڈی پی ڈی منا رہا ہے:

  1. ایک جامع اور قابل رسائی معاشرے کو فروغ دینا جہاں ہر کوئی زندگی کے تمام تر پہلوؤں میں مکمل طو ر پر حصہ لے سکتا ہے۔
  2. لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ رکاؤٹو ں کو دور کرنے اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے کام کریں جہاں ہر کوئی وقار اور مساوت کے ساتھ زندگی بسر کر سکے۔

آئی ڈی پی ڈی 2023 کا موضوع ہے ’’معذور افراد کے لیے ، ان کے ساتھ اور ان کے ذریعہ ایس ڈی جیز کو بچانے اور حاصل کرنے کے عمل میں متحد‘‘۔

آئی ڈی پی ڈی کے منانے کا مقصد معذور افراد کی معاشرے کے تمام تر پہلوؤں میں شمولیت کو فروغ دینا اور انہیں درپیش چنوتیوں کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔ اس دن کو ہر سال مختلف تقریبات کے ساتھ  منایا جاتا ہے، جن میں تبادلہ خیالات اور پہل قدمیاں شامل ہیں جن کا مقصد معذور افراد کے حقوق اور وقار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس کوئز کو شروع میں 3 اکتوبر 2023 سے ’مائی گو ‘پورٹل  پر ایک مہینے کے لیے براہِ راست پیش کیا جائے گا۔ یہ کوئز ہر طالب علم، استاد، والدین اور عوام الناس کے لیے کھلا ہے۔ وہ اس مقابلے میں حصہ لے کر اس کاز کے لیے اپنا تعاون دے سکتے ہیں ، ساتھ ہی وہ اپنے لیے ایک ڈجیٹل سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام تر متعلقہ فریق  مندرذیل لنک پر کلک کرکے ’’کوئز آن انٹرنیشنل ڈے آف پر سنز وِد ڈسیبلٹیز‘‘ نامی کوئز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں:

https://quiz.mygov.in/quiz/quiz-on-international-day-of-persons-with-disabilities/

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1715


(Release ID: 1982129) Visitor Counter : 146


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Hindi