دیہی ترقیات کی وزارت
وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے آج نئی دہلی میں انتہائی مقبول سرس فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا
Posted On:
01 DEC 2023 7:57PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور فولاد کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے آج نئی دہلی میں ذائقہ اور ثقافت کے سنگم سرس فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر مملکت نے ایس ایچ جی دیدی کی ہمت اور ہمہ جہتی مہارتوں کی تعریف کی، جس کا اظہار سرس فوڈ فیسٹیول میں پکوانوں سے متعلق مہارت کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے 15 اگست 2023 کو لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خواب کا اعلان کیا تھا کہ وہ کم از کم 2 کروڑ ایس ایچ جی دیدیوں کو لکھ پتی دیدیوں کے طور پر قابل بنانے، اور سرس فوڈ فیسٹیول جیسے اقدام کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک اور پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سارس فوڈ فیسٹیول اپنے حقیقی ذائقے میں صحت مند موٹے اناج سے تیار کھانے بھی پیش کرے گا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایم او آر ڈی کے سکریٹری، جناب شیلیش کمار سنگھ نے روشنی ڈالی کہ وزارت کو یقین ہے کہ سرس فوڈ فیسٹیول 2023، جو اب اپنے دوسرے سال میں ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اور بھی بہتر تعاون حاصل کرے گا، جس نے نئی دہلی کے رہائشیوں اور ناظرین کو قومی دارالحکومت نئی دہلی کے مرکز میں دیہی ہندوستان کا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے، کھانے والوں کو ایک منفرد موقع فراہم کیا ہے۔
ایم او آر ڈی کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب چرنجیت سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہلی ، جو کھانے پینے والوں کا شہر بھی ہے، کے لوگوں کی بے پناہ محبت اور پیار نے، وزارت کو اس سال کے فوڈ فیسٹیول کو اور بھی بھرپور اقسام کے ساتھ منعقد کرنے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے وزارت کی طرف سے عام لوگوں کو سرس فوڈ فیسٹیول میں دیہی ہندوستان کے ذائقے کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔
دیہی ترقی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری ، محترمہ سواتی شرما نے وزیر موصوف کی مسلسل رہنمائی اور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، جس سے مشن کو ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے اور یقین دلایا کہ ڈی اے وائی- این آر ایل ایم (دین دیال انتودیا یوجنا-نیشنل رورل لائیولی ہوڈس مشن) بہتر اقتصادی امپاورمنٹ کی خاطر ایس ایچ جی، دیدیوں کو مزید جوش و خروش سے کام کرنے کی ترغیب دے گا، جس کا اظہار سرس فوڈ فیسٹیول میں ہوچکا ہے۔
قومی دارالحکومت میں دیہی ترقی کی وزارت کی طرف سے یکم دسمبر سے 17 دسمبر 2023 تک سرس فوڈ فیسٹیول کا انعقاد دستکاری بھون، بابا کھڑک سنگھ مارگ، کناٹ پلیس، نئی دہلی کے لان میں کیا گیا ہے جہاں لوگ ہندوستان کی 21 ریاستوں کے مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ فیسٹیول میں داخلہ مفت ہے۔ اس عظیم الشان انتظام میں ملک بھر سے تقریباً 150 خواتین کاروباری اور سیلف ہیلپ گروپس کی ممبران 30 سے زائد اسٹالز کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ سرس فوڈ فیسٹیول مہمانوں کو ہندوستانی ثقافت اور کھانے کی جھلک فراہم کرتا ہے جہاں لوگ 21 ریاستوں کے لذیذ کھانوں کے ساتھ ساتھ دیہی ہندوستان کی ثقافت اور سماجی تانے بانے کی جھلک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 1677
(Release ID: 1981745)
Visitor Counter : 109