وزارت اطلاعات ونشریات
ہندستا ن کا 10ہزارواں جن اوشدھی :عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار روچی کماری کس طرح دیو گھر میں سستی صحت دیکھ ریکھ کو فروغ دینا چاہتی ہیں
Posted On:
30 NOV 2023 1:44PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو کانفرنس میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ان لوگوں سے جو بات چیت کی اس سے ہندستان بھر میں شہریوں کو بااختیار بنانے اور کلی ترقی کو فروغ دینے کے ان کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

ایمس دیو گھر میں جن اوشدھی کیندر چلانے والی روچی کمار کو وزیراعظم کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ روچی کا تعلق جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع سے ہے اور اس وقت وہ دس ہزارویں پی ایم بھارتی جن اوشدھی کیندر کی نگرانی کرتی ہیں۔ بات چیت کاآغاز وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہلکی پھلکی باتوں سے کیا۔ انہوں نے ان کا نام پوچھا اور یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لئے انہیں کس چیز نے تحریک دی ، اس کے بارے میں استفسار کیا۔ روچی نے اپنی زندگی کے سفر کی شروعات اسسٹنٹ فار میسسٹ سے کرنے کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے دیکھا کہ دواؤں کی بہت زیادہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے جس کی وجہ سے غریب اور محروم لوگوں کو ضروری ادویات حاصل کرنے میں بہت زیادہ مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کو ضروری ادویات حاصل کرنے کے لئےجس طرح جدوجہد کرنا پڑتی تھی، اسی چیز نے انہیں تحریک دی کہ وہ ایک جن اوشدھی کیندر کھولیں اور اس کا بندوبست کریں۔ روچی نے یہ بھی بتایا کہ وہ جن اوشدھی کیندروں کے فائدوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے بارے میں کس طرح سرگرمی کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور لوگوں کو بتاتی ہیں کہ جن اوشدھی کیندر اعلی معیار والی ادویات سستی قیمتوں پر فراہم کراتے ہیں اور اس طرح صحت دیکھ ریکھ کو سبھی کے لئے قابل رسائی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل انڈیا پہل کی وجہ سے بھی ترقیاتی کوششوں کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لئے ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کی اہمیت سے بھی وہ آگاہ ہوئیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ میں جن اوشدھی کیندر کے ایک استفادہ کنندہ جناب سونا مشرا سے بھی بات چیت کی۔ جناب مشرا اس کیندر کے آغاز سے ہی اس کے فائدہ حاصل کررہے ہیں اور انہوں نے اس پہل کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
جب ان سے دریافت کیا گیا کہ جن اوشدھی کیندر سے آپ کو کیا مدد ملی ہے تو جناب مشرا نے بتایا کہ اس سے ان کے دواؤں پر ہونے والوں اخراجات میں زبردست کمی آئی ہے۔ جناب مشرا نے بتایا کہ پہلے ادویات پر ہونے والے ان کے ماہانہ اخراجات تقریباً 12 ہزا رسے 13 ہزار روپے تک ہوا کرتے تھے۔ لیکن اپنی ادویات کی خریداری کے لئے جن اوشدھی کیندروں کی خدمات حاصل کرنے پر ان کے اخراجات کم ہوکر محض 3 ہزار سے ساڑھے 3 ہزار روپے تک ماہانہ رہ گئے۔ ادویات پر ہونے والے اخراجات میں اس زبردست کمی کی وجہ سے انہیں ہر مہینے تقریباً دس ہزار روپے کی بچت ہوئی۔ جس سے جناب مشرا کی زندگی کی میں جن اوشدھی کیندر کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔
جنا ب مشرا نے اس تبدیلی کے لئے گہرے تشکر کا اظہار کیاجو اس پہل سے آئی ہے۔ اس پہل سے ان کے سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کے لئے صحت دیکھ ریکھ قابل رسائی اور سستی ہوئی ہے او راس کا ان کی زندگی پر گہرا اثر پڑا ہے۔

روچی کماری کی کہانی سے جن اوشدھی کیندر جیسی پہل کے اثر کا پتہ چلتا ہے جس نے صحت دیکھ ریکھ کو قابل رسائی بنایا ہے ۔جناب سونا مشرا کے اظہار تشکر سے لوگوں کی زندگی سے آنے والی زبردست تبدیلی کا پتہ چلتا ہے او راس سے ہندستان میں سبھی کے لئے ایک شمولیت والے صحت دیکھ ریکھ نظام کے وسیع تر مقصد کی جھلک ملتی ہے۔ ان کی کہانیوں سے ملک گیر سطح پر لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں سرکاری اقدامات کی زبردست صلاحیت کی مثال بھی ملتی ہے۔
*********
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno1651
(Release ID: 1981575)
Visitor Counter : 95