وزارت دفاع

صدرجمہوریہ  ہند محترمہ  دروپدی مرمو نے کھڑک واسلا  کے مقام پر145ویں این ڈی اے کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کیا


پہلی بار، 15 خواتین کیڈٹس کے دستے نے  پریڈ میں حصہ لیا ہے

دوست غیر ملکی ممالک کے 21  کیڈٹس سمیت کل 1,225 کیڈٹس  نےاس  پی او پی میں حصہ لیا

Posted On: 30 NOV 2023 8:33PM by PIB Delhi

145ویں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 30 نومبر 2023 کو کھیترپال پریڈ گراؤنڈ، این ڈی اے، کھڑک واسلا  کے مقام پر منعقد کی گئی۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پہلی بار، 21 خواتین کیڈٹس کے دستے نے، جو اس وقت اپنی تربیت کے تیسرے دور میں ہیں، پریڈ میں حصہ لیا۔ دوست غیر ملکی ممالک کے 21 کیڈٹس سمیت کل 1,225 کیڈٹس نے اس  پریڈ میں حصہ لیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے ان بہادرجانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کے نام ‘دی ہٹ آف ری ممبرینس’ یعنی یاد کی  کٹیا  کے مقدس احاطے میں لکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس مشہور ادارے کے 75 سال کی شاندار تقریبات کے حصے کے طور پر ایک یادگاری سکہ، ڈاک  ٹکٹ اور این ڈی اے کے پہلے دن کاکوَرجاری کیا۔ انہوں نے اس موقع پر این ڈی اے کے مقام پر  نمبر 5 بٹالین کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ کورس کے کیڈٹس، میڈل جیتنے والوں اور چیمپئن اسکواڈرن کو ان کی محنت اور شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے خواتین کیڈٹس کو مسلح فورسز کا پیشہ منتخب کرنے پر سراہا اور خواتین کیڈٹس کے پہلے بیچ کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ محترمہ دروپدی مرمو نے پاسنگ آؤٹ کورس کے تمغہ جیتنے والوں اور کیڈٹس کے والدین سے بات چیت بھی  کی۔

اس تقریب میں مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، اور  این ڈی اے کے  کمانڈنٹ وائس ایڈمرل اجے کوچر نے بھی شرکت کی۔

بٹالین کیڈٹ کیپٹن (بی سی سی) پرتھم سنگھ نے میرٹ کی مجموعی ترتیب میں پہلے نمبر پر آنے پر صدر کا گولڈ میڈل  حاصل کیا۔ اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹینٹ (اے سی اے) جتن کمار نے میرٹ کی مجموعی ترتیب میں دوسرے نمبر پر رہنے پر صدر کا چاندی کا تمغہ جیتا اور بٹالین کیڈٹ ایڈجوٹنٹ (بی سی اے) ہرش وردھن شیلیش بھونسلے نے میرٹ کی مجموعی ترتیب میں تیسرے نمبر پر رہنے پر صدر کا کانسے کا تمغہ جیتا۔ ‘جولیٹ’ اسکواڈرن نے پریڈ کے دوران پیش کیے جانے والے چیمپئن اسکواڈرن ہونے پر باوقار ‘چیفس آف اسٹاف بینر’ حاصل کیا۔

دوست غیر ملکی ممالک کے 21 کیڈٹس میں بھوٹان، تاجکستان، تنزانیہ، کرغزستان، ازبکستان، سوڈان، افغانستان، سری لنکا، میانمار اور بنگلہ دیش کے کیڈٹس شامل تھے۔ پریڈ میں 1225 کیڈٹس نے حصہ لیا، جن میں سے 348 کیڈٹس پاسنگ آؤٹ کورس کے تھے۔ ان میں 186 آرمی کیڈٹس، 36 نیول کیڈٹس اور 105 ایئر فورس کے کیڈٹس شامل تھے۔ یہ کیڈٹس اب اپنے اپنے متعلقہ پری کمیشننگ ٹریننگ اکیڈمکس میں شامل ہوں گے۔

************

ش ح۔ ع م۔ ت ع

 (U: 1636)



(Release ID: 1981462) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi