وزارت دفاع
گیارہ ایكس اے سی ٹی سی ایم بارج پروجیکٹ کے تیسرے بارج ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج، ایل ایس اے ایم 17 (یارڈ 127) كی 30 نومبر 23 کو بحری ہتھیاروں كے ڈپو (كرنجا) كے لیے نیول ڈاک یارڈ، ممبئی میں ڈیلیوری
Posted On:
30 NOV 2023 6:51PM by PIB Delhi
تیسرے ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج، ایل ایس اے ایم 17 (یارڈ 127) كو جناب شنکر مکھرجی، آئی این اے ایس، اے جی ایم این اے ڈی (کرنجا)کی موجودگی میں 30 نومبر 23 کو ہندوستانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ دیسی اشیا سازوں سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات اور نظاموں کے ساتھ یہ بارج وزارت دفاع کے "میک ان انڈیا" اقدام کی فخریہ پہچان ہے۔
گیارہ ایكس ایمونیشن کم ٹارپیڈو کم میزائل (اے سی ٹی سی ایم) بارج کی تیاری اور ترسیل کا معاہدہ حکومت ہند کے "آتم نر بھر بھارت" پہل کے موافق میسرز سوریا دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، تھانے کے ساتھ کیا گیا تھا جو ایک ایم ایس ایم ای ہے۔ ایم ایس ایم ای شپ یارڈ نے کامیابی کے ساتھ دو بارجوں کی فراہمی کی ہے۔ یہ بارج انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بند ضابطے کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ اے سی ٹی سی ایم بارجوں کی دستیابی جیٹیوں کے ساتھ ساتھ اور بیرونی بندرگاہوں پر ہندوستانی بحریہ بحری جہازوں کیلئے سامان اور گولہ بارود اتارنے اور لادنے کی سہولت فراہم کرکے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل عزم کو تقویت فراہم کرے گی۔
*******
U.No:1621
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1981318)
Visitor Counter : 79