کوئلے کی وزارت

بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ نے 5.0 ایم ٹی پی اے مدھوبند واشری کے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا


اسٹیل سیکٹر کو کوکنگ کوئلہ کی فراہمی کو مزید بڑھانے کے لیے سب سے بڑی اور جدید ترین واشری

Posted On: 30 NOV 2023 1:58PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے تحت بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ(بی سی سی ایل) نےجدید ترین 5.0 ایم ٹی پی اے مدھوبند واشری میں تجارتی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشری نے 29 نومبر 2023 کو بی سی سی ایل کے سی ایم ڈی جناب سمیرن دتہ کی موجودگی اور رہنمائی میں تجارتی کام شروع کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00141OB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PO3Y.jpg

 

اس واشری کا باقاعدہ افتتاح مرکزی وزیربرائے کوئلہ، کان کنی اور پارلیمانی امور، جناب پرہلاد جوشی نے مارچ 2022 میں کیا تھا۔ اس کے بعد اس کی آپریشنل افادیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت لوڈ ٹیسٹ، ٹرائل رن اور پرفارمنس گارنٹی ٹیسٹ (پی جی ٹی) کرائے گئے۔

یہ تکنیکی طور پر جدید ترین واشری اپنی لاجسٹک افادیت اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے نمایاں ہے، جو ہندوستان میں سب سے بڑی کوکنگ کول واشریز میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔ یہ کوکنگ کول واشری آتم  نربھر بھارت کے وژن کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرے گی جس سے ملک کو اسٹیل کے شعبے میں زیادہ دھوئے ہوئے کوکنگ کول کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، اس طرح کوکنگ کول کی درآمدات کے ذریعہ غیر ملکی کرنسی کے اخراج میں کمی آئے گی۔

اس واشری میں تجارتی پیداوار کا آغاز بی سی سی ایل کی ہندوستان میں کوکنگ کول کی درآمد کے متبادل کے لیے مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جو درآمدی کوکنگ کول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اسٹیل کی صنعت کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے اعتبار سے ایک اہم قدم ہے۔ مزید برآں، یہ اقدام مسابقتی قیمتوں پر دیسی دھوئے ہوئے کوکنگ کول کی فراہمی کو بڑھا کر، معیشت کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے درآمدی متبادل کے ہدف سے ہم آہنگ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X0QY.jpg

 

واشری اسٹیل سیکٹر کو دھلے ہوئےکوکنگ کول کی مسلسل کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے، جو ہمارے محدود کوکنگ کول کے ذخائر کو دھونے کے جدید طریقہ کار کے ذریعے موثر طریقے سے استعمال کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

 

*****

ش ح۔ا ک۔ف ر

 (U: 1599)



(Release ID: 1981120) Visitor Counter : 54


Read this release in: Telugu , English , Hindi