وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 3

“اگر موقع ملا تو میں روحانی گرو اوشو کا کردار ادا کرنا چاہوں گا’’:آئی ایف ایف آئی میں اداکار نوازالدین صدیقی


مقامی رنگ  والی مستند کہانیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے کا زیادہ امکان: نوازالدین صدیقی

آنند سورا پور کی ہدایت کاری میں بننے والی ہندی فلم ‘‘راؤتو کی بیلی’’ کا آج گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں عظیم الشان  پریمیئر ہے۔ روتو کی بیلی، پہاڑی شمالی ہندوستان کے ایک خوبصورت قصبے پر مبنی فلم ہے۔اس فلم کی کہانی اس قصبے میں ایک اسکول وارڈن کی مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد اپنے ناظرین کو انسپکٹر نیگی کے ساتھ تفتیشی سفر پر لے جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-1W0UX.jpg

پی آئی بی کے زیر اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رتو کی بیلی کے مرکزی اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے مقامی کلچر کی مستند کہانیوں کی عکاسی کرنے والی فلموں کو عالمی شہرت ملے گی۔ جس میں جتنی زیاہ مقامیت ہوگی اتنا ہی زیادہ اسے عالمی شہرت حاصل ہوگی۔

فلم میں کردار کے انتخاب سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں خود کو صرف ایک خاص قسم کے کرداروں تک محدود نہیں رکھنا چاہتا اور میں کرداروں کے تنوع کو ترجیح دوں گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-253DA.jpg

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کردار ادا کرتے ہوئے وہ کردار کی زندگی کو اس حد تک جینے کی کوشش کرتے ہیں کہ کردار کی زندگی اور اس کی اپنی زندگی ایک دوسرے میں ضم ہو کر ایک بن جائیں۔

‘‘اگر موقع ملاتو میں روحانی گرو اوشو کا کردار ادا کرنا چاہوں گا’’، اداکار صدیقی نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے کسی ایسے کردار کے بارے میں پوچھا گیا جو وہ مستقبل میں ادا کرنے کے منتظر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-3Q4JK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-4F2B6.jpg

فلم سازی کے لیے اپنی تحریک کے ماخذ کےبارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار آنند سوراپور نے کہا کہ کہانی سنانے کا شوق اور منفرد آئیڈیاز مجھے حاصل ہونے والی  تحریک کا بنیادی ذریعہ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-5KVKW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/25-11-6GTHI.jpg

زی اسٹوڈیوز کے سی ای او اور فلم روتو کی بیلی کے اسکرین پلے رائٹر شارق پٹیل نے کہا کہ فلم اپنے کرداروں کے ساتھ سلوک کے لحاظ سےزندگی کے عام واقعات سے ہٹ کر بنائی گئی ایک فلم ہے اور جس میں  ایک انوکھا قتل کا معمہ پیش کیا گیاہے۔

فلم کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم زی 5 پر 2024 کے اوائل میں دستیاب ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں دیکھیں:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1588)

iffi reel

(Release ID: 1981068) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Marathi