شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

وقتاً فوقتاً  لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) - جولائی-ستمبر 2023 کے لئے  سہ ماہی بلیٹن


شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 6.6 فیصد تک گر گئی

لیبر فورس میں شرکت کی شرح بڑھ کر 49.3 فیصد ہوگئی

مزدوروں کی آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) بڑھ کر 46 فیصد ہو گیا

Posted On: 29 NOV 2023 6:07PM by PIB Delhi

مسلسل  وقفوں سے لیبر فورس کے اعداد و شمار کی فراہمی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، نیشنل سیمپل سروے آفس(این ایس ایس او) نے اپریل 2017 میں وقتاً فوقتاً  لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) کا آغاز کیا۔

 بنیادی طور پر  پی ایل ایف ایس کے دو اہم مقاصد ہیں:

  • موجودہ ہفتہ وار حیثیت(سی ڈبلیو ایس) میں صرف شہری علاقوں کے لیے تین ماہ کے قلیل مدتی وقفوں پر کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشارے (یعنی کارکن آبادی کا تناسب، مزدوروں کی تعداد کی شرکت کی شرح، بے روزگاری کی شرح) کا تخمینہ لگانے کے لیے۔
  • ہر سال دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں معمول کے مطابق (پی ایس +ایس ایس) اور سی ڈبلیو ایس دونوں کاروباروں میں روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تخمینہ لگانا۔

اکتوبر-دسمبر 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی سے اپریل-جون 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی تک پی ایل ایف ایس کے 19 سہ ماہی بلیٹن پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان سہ ماہی بلیٹنز میں لیبر فورس کے اشاریوں کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں یعنی لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر) ، مزدوروں کی آبادی کا تناسب  (ڈبلیو پی آر)، بے روزگاری کی شرح(یو آر) ، روزگار میں جامع حیثیت کی بنیاد پر کارکنوں کی تقسیم اورشہری علاقوں کے لئے  موجودہ ہفتہ وار صورتحال(سی ڈبلیو ایس) میں کام کی صنعت کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔

موجودہ سہ ماہی بلیٹن جولائی-ستمبر 2023 کی سہ ماہی کے سلسلے کا بیسواں بلیٹن ہے۔

جولائی تا ستمبر 2023 سہ ماہی کے دوران پی ایل ایف ایس فیلڈ ورک

جولائی-ستمبر 2023 کی سہ ماہی کے لیے مختص کردہ نمونوں کے  لئےمعلومات اکٹھا کرنے کےلئے فیلڈ ورک،پہلے دورے کے لئے بروقت مکمل کرلیا گیا تھا  ساتھ ہی ساتھ  ریاست منی پور میں ایف ایس یوز کے 14 پہلے دورے اور 25 ری وزٹ ایف ایس یوز(1 اور ریاست میں ایف ایس یوز کے پہلے دورے تلنگانہ میں بھی  وقت پر مکمل کیے گئے، سوائے ان کے جنہیں اہم سمجھا جاتا ہے۔

جون 2020 سے، نظر ثانی کے شیڈول کو زیادہ تر ٹیلی فونک موڈ میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ جولائی تا ستمبر 2023 کی مدت کے دوران نظر ثانی کے شیڈول کے لیے تقریباً 96.2 فیصد معلومات ٹیلی فون پر جمع کی گئیں۔

متعلقہ سہ ماہی کے لیے پی ایل ایف ایس تخمینے استعمال کرتے وقت مندرجہ بالا پہلوؤں کو ذہن میں رکھا جا سکتا ہے۔

پی ایل ایف ایس کے نمونہ کا  ڈیزائن

شہری علاقوں میں گھومنے والے پینل کے نمونے لینے کا ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ اس گردشی پینل اسکیم میں، شہری علاقوں میں ہر منتخب گھرانے کا چار بار دورہ کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر ایک 'پہلے وزٹ پروگرام' کے ساتھ اور تین بار وقتاً فوقتاً 'دوبارہ ری وزٹ پروگرام' کے ساتھ روٹیشن کی اسکیم  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پہلے مرحلے کے 75 فیصد نمونے لینے والے یونٹس(ایف ایس یوز) لگاتار دو دوروں کے درمیان مماثل ہوں۔

نمونہ سائز

کل ہند سطح پر، شہری علاقوں میں، جولائی-ستمبر 2023 سہ ماہی کے دوران کل 5,706 ایف ایس یوز (یو ایف ایس  بلاکس) کا سروے کیا گیا ہے۔ سروے کیے گئے شہری گھرانوں کی تعداد 44,738 تھی اور سروے میں شہری علاقوں میں 1,70,004 افراد کا احاطہ کیا گیا تھا۔

سہ ماہی بلیٹن کے لیے کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشاریوں کا تصوراتی ڈھانچہ: وقتاً فوقتاً  لیبر فورس سروے(پی ایل ایف ایس) کلیدی روزگار اور بے روزگاری کے اشارے جیسے لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر ، ورکر آبادی کا تناسب (ڈبلیو پی آر) بے روزگاری شرح  وغیرہ کا تخمینہ دیتا ہے۔ ہے یہ اشارے اور 'موجودہ ہفتہ وار صورتحال' کی وضاحت حسب ذیل  اس طرح کی گئی ہے:

• لیبر فورس کی شرکت کی شرح(ایل ایف پی آر): لیبر فورس کی شرکت کی شرح( ایل ایف پی آر) کی تشریح  آبادی میں افرادی قوت (یعنی کام کرنے والے یا کام کی تلاش میں یا کام کے لیے دستیاب) کے فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔

• مزدوروں کی آبادی کا تناسب ڈبلیو پی آر: مزدوروں کی آبادی کا تناسب ڈبلیو پی آر کی تشریح آبادی میں روزگار سے جڑے  افراد کی اوسط سے کی گئی ہے۔

 

بیروزگاری کی شرح(یو آر) : بیروزگاری کی شرح(یو آر) کی تشریح  لیبر فورس میں موجود افراد میں بے روزگار افراد کے فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔

• موجودہ ہفتہ وار حیثیت(سی ڈبلیو ایس): سروے کی تاریخ سے پہلے کے  آخری 7 دنوں کے حوالہ کی مدت کی بنیاد پر طے شدہ سرگرمی کی حیثیت کو فرد کی موجودہ ہفتہ وار حیثیت (سی ڈبلیو ایس) سےمانا جاتا ہے۔

سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2023 کا سہ ماہی بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ اہم نتائج بیانات میں شامل کیے گئے ہیں۔

ضمیمہ

پی ایل ایف ایس  کے کلیدی نتائج، سہ ماہی بلیٹن (جولائی-ستمبر 2023)

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس میں شرکت کی شرح(ایل ایف پی آر) میں بڑھتا ہوا رجحان

شہری علاقوں میں 15 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ایل ایف پی آر جولائی-ستمبر 2022 میں 47.9 فیصد سے بڑھ کر جولائی-ستمبر 2023 میں 49.3 فیصد ہو گیا۔ اس عرصے کے دوران مردوں کے لیے یہ تقریباً 73.4 فیصد سے 73.8 فیصد رہا، خواتین کے لیے، اس مدت کے دوران ایل ایف پی آر 21.7 فیصد سے بڑھ کر 24.0 فیصد ہو گیا۔

بیان 1: 15 سال اور اس  سے زیادہ کی عمر کے افراد کے لئے شہری علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں افرادی  مزدوروں   کی شرکت کی شرح فیصد میں

آل انڈیا

سروے کی مدت

مرد

خواتین

فرد

(1)

(2)

(3)

(4)

جولائی-ستمبر2022

73.4

21.7

47.9

اکتوبر-دسمبر 2022

73.3

22.3

48.2

جنوری-مارچ 2023

73.5

22.7

48.5

اپریل-جون 2023

73.5

23.2

48.8

جولائی –ستمبر 2023

73.8

24.0

49.3

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے مزدوروں کی آبادی  کے تناسب (ڈبلیو پی آر)  میں بڑھتا ہوا رجحان

شہری علاقوں میں 15 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ڈبلیو پی آ ر جولائی-ستمبر 2022 میں 44.5 فیصد سے بڑھ کر جولائی-ستمبر 2023 میں 46.0 فیصد ہو گیا۔ اس عرصے کے دوران مردوں کے لیے یہ 68.6 فیصد سے بڑھ کر 69.4 فیصد اور خواتین کے لیے 19.7 فیصد سے بڑھ کر 21.9 فیصد ہو گیا۔

 

بیان 2: 15 سال اور اس  سے زیادہ کی عمر کے افراد کے لئے شہری علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں افرادی  مزدوروں   کی شرکت کی شرح فیصد میں

آل انڈیا

سروے کی مدت

مرد

خواتین

افراد

(1)

(2)

(3)

(4)

جولائی-ستمبر2022

68.6

19.7

44.5

اکتوبر-دسمبر 2022

68.6

20.2

44.7

جنوری-مارچ 2023

69.1

20.6

45.2

اپریل-جون 2023

69.2

21.1

45.5

جولائی –ستمبر 2023

69.4

21.9

46.0

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح (یوآر)

شہری علاقوں میں 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح جولائی تا ستمبر 2022 میں 7.2 فیصد سے کم ہو کر جولائی تا ستمبر 2023 میں 6.6 فیصد رہ گئی۔ مردوں کے لیے جولائی تا ستمبر 2023 میں بے روزگاری کی شرح 6.0 فیصد رہی جبکہ خواتین کے لیے بے روزگاری کی شرح جولائی تا ستمبر 2022 میں 9.4 فیصد سے کم ہو کر جولائی تا ستمبر 2023 میں 8.6 فیصد رہ گئی۔

 

بیان 3: 15 سال اور اس  سے زیادہ کی عمر کے افراد کے لئے شہری علاقوں میں سی ڈبلیو ایس میں افرادی  مزدوروں   کی شرکت کی شرح فیصد میں

آل انڈیا

سروے کی مدت

مرد

خواتین

افراد

(1)

(2)

(3)

(4)

جولائی-ستمبر2022

6.6

9.4

7.2

اکتوبر-دسمبر 2022

6.5

9.6

7.2

جنوری-مارچ 2023

6.0

9.2

6.8

اپریل-جون 2023

5.9

9.1

6.6

جولائی –ستمبر 2023

6.0

8.6

6.6

 

 

****

ش ج۔ ح ا ۔ ج

UN0-1581



(Release ID: 1981025) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi