وزارت اطلاعات ونشریات
ایس ڈبلیو جی ایچ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا آغاز ہوا
Posted On:
29 NOV 2023 3:56PM by PIB Delhi
ضلع دیہی ترقی ایجنسی (ڈی آر ڈی اے) کے ذریعہ بدھ کو ایم ایف سی، امپتی میں جنوبی مغربی گارو ہلز میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ضلعی سطح پر آغاز کے موقع پر ایک متاثر کن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک ملک گیر پہل ہے جس کا مقصد شہریوں کو مرکزی حکومت کی اہم اسکیموں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کرنا اور بااختیار بنانا ہے۔ یاترا کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور فلاحی اسکیموں کے فوائد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ ہمارا سنکلپ وکست بھارت مہم کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد کمزور آبادی تک پہنچنے، معلومات کو پھیلانے، شہریوں سے سیکھنے اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کے اندراج پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
کئی سرکاری اسکیمیں اس پہل کے لیے لازمی ہیں، جن میں آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی، پی ایم غریب کلیان اَنّ یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم وشو کرما ، پی ایم کسان سمان ندھی، کسان کریڈٹ کارڈ، پوشن ابھیان، جل جیون مشن، سوامتوا، جن دھن یوجنا اور دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ساؤتھ ویسٹ گارو ہلز کے ڈپٹی کمشنر آر پی ماراک نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک اچھی پہل ہے کیونکہ دیہی علاقوں کے زیادہ تر لوگ، اپنے فائدے کے لیے مختلف فلاحی اسکیموں سے واقف نہیں ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ زراعت، نوڈل محکمہ ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع اس مہم کے تحت 540 دیہاتوں کو نشانہ بنائے گا۔ انھوں نے بلاک اور وی ای سی کی سطح پر کئے جانے والے ایکشن پلان اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ہے۔ انہوں نے فلاحی اسکیموں کا مکمل فائدہ حاصل کرنے کے لیے تمام استفادہ کنندگان کی آدھار سیڈنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس سے قبل، اے ڈی سی اور پی ڈی، ڈی آر ڈی اے، آر زیڈ ڈی شیرا، جو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر بھی ہیں، نے پروگرام کے مقاصد کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں منعقد کی جانے والی سرگرمیوں اور پیش رسائی پروگراموں پر روشنی ڈالی اور تمام لائن محکموں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد میں، انہوں نے ’’ہمارا وکست سنکلپ بھارت یاترا‘‘ کا عہد لینے میں بھی اجتماع کی قیادت کی۔
تقریب کے دوران، این آر ایل ایم کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں، آئی سی ڈی ایس کے تحت آنگن واڑی کارکنوں اور استفادہ کنندگان کو نوازا گیا، جب کہ کچھ استفادہ کنندگان نے پروگرام کے ’’میری کہانی میری زبانی‘‘ کے حصے میں، کچھ اسکیموں اور فوائد حاصل کرنے کے اپنے ذاتی تجربات کا اشتراک کیا۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر مختلف لائن محکموں اور ایجنسیوں نے استفادہ کنندگان کے لیے موقع پر خدمات فراہم کرنے اور آگاہی کیمپ کے لیے پنڈال میں اسٹال لگائے۔
*****
U.No.1564
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1980929)
Visitor Counter : 104