سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے سلکیارا سرنگ میں پھنسے ہوئے 41 مزدوروں کی کامیاب بچاؤ کارروائی پر اظہار تشکر کیا


جناب گڈکری نے کہا کہ یہ کئی ایجنسیوں کی جانب سے عمدہ تال میل کے ساتھ کی گئی ایک کوشش تھی، جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ اہم بچاؤ کارروائیوں میں سے ایک ہے

Posted On: 28 NOV 2023 9:20PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ سلکیارا سرنگ میں، جو دھنس گئی تھی، پھنسے ہوئے 41 مزدوروں کو کامیابی سے بچائے جانے پر راحت اور خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ایک پوسٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ یہ کئی ایجنسیوں کی طرف سے عمدہ تال میل کے ساتھ کی جانے والی کوشش تھی،جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ اہم بچاؤ کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں اور ایجنسیوں نے بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود ایک دوسرے کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کی طرف سے انتھک اور پوری سنجیدگی کے ساتھ ان کوششوں اور سبھی کی دعاؤں سے اس کارروائی کو ممکن بنایا گیا۔

 

جناب گڈکری نے کہا کہ بچاؤ ٹیموں کی خود کو وقف کردینے والی کوششوں کا نتیجہ ثمر آور رہا۔ انہوں نے  اس بچاؤ کارروائی میں  موجود ہر ایک ایجنسی اور فرد کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر موصوف نےبچاؤ کارروائی کے بین الاقوامی ماہرین، انتظامی افسران اور اتراکھنڈ سرکار کو ان کی تیز  اور موثر کارروائی  پر بھرپور ستائش کی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وہ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس کارروائی کے پورے عمل پر لگاتار قریبی نظر رکھی اور ضرورت کے وقت رہنمائی اور مدد فراہم کرتے رہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی جناب پشکر سنگھ دھامی اور ان کے رفیق کار جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے، جنہوں نے اس کارروائی کے دوران وہاں تقریبا ڈیرا ہی ڈالے رکھا۔ جناب گڈکری نے کہا کہ وہ سڑک، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت کے افسران اور انجینئروں کو ان کی سنجیدہ کوششوں پر  ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

************

ش ح۔ اس۔ ت ع

 (U: 1527)

 


(Release ID: 1980638) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Marathi